وزارت آیوش
آیوش انٹرپرینیورشپ کی ترقی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 AUG 2022 5:05PM by PIB Delhi
آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ آیوش انٹرپرینیورشپ کی ترقی کے مقصد کے لیے آیوش کی وزارت نے آل انڈیا کی بنیاد پر لاگو کرنے کے لیے میڈیکل ویلیو ٹریول کے لیے چیمپیئن سروسز سیکٹر اسکیم کے نام سے ایک مرکزی سیکٹر اسکیم تیار کی ہے۔ اس اسکیم کے تحت، نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن (این سی آئی ایس ایم) ایکٹ، 2020 یا نیشنل کمیشن برائے ہومیوپیتھی (این سی ایچ) ایکٹ، 2020 کے تحت تسلیم شدہ نظاموں کے سپر اسپیشلٹی اسپتالوں/ ڈے کیئر سینٹرز کے قیام کے لیے نجی سرمایہ کاروں کو سود پر سبسڈی کی شکل میں مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔
آیوش کی وزارت نے آیوش انٹرپرائزز کے فروغ کے لیے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) کی وزارت کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ اس سلسلے میں مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) کی طرف سے ڈیجیٹل اشتہارات، ای-مارکیٹنگ، جی ایس ٹی اینڈ جی ای ایم پر 10 بیداری پروگرام منعقد کیے گئے اور آیوش مصنوعات کی پیکیجنگ، مارکیٹنگ اور ایکسپورٹ پروموشن پر 07 قومی سیمینار/ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی ائی اے) آیوش کی وزارت کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے جس نے آیوش سیکٹر میں نئے اسٹارٹ اپس کی مدد کے لیے ایک انکیوبیشن سینٹر یعنی اے آئی ائی اے –آئی سی اے آئی این ای (انکیوبیشن سینٹر فار انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ) قائم کیا ہے۔
نیز، اکیڈمیا-انڈسٹری ریسرچ انکیوبیشن فار ویلیو چین اپ گریڈیشن (اے آر آئی وی یو) کو سنٹرل کونسل آف ریسرچ ان سدھا (سی سی آر ایس) کے ذریعے قائم کیا گیا ہے تاکہ سدھا ریسرچ کے مختلف شعبوں میں نئے آئیڈیاز اور اختراعات کو مصنوعات، تجارتی استحصال اور معاشرے کے فائدے کے لیے عمل اور خدمات میں بدل کر اختراعات اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دیا جا سکے۔
آیوش کی وزارت نے سائنسی تنظیموں جیسے کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر)، انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر)، ڈیپارٹمنٹ آف بائیو ٹیکنالوجی (ڈی بی ٹی) اور مختلف انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجیز (آئی آئی ٹیز) کے ساتھ تحقیق، اختراعات، انتظام اور اعلیٰ تعلیم وغیرہ کو فروغ دینے کے لیے تعاون کیا ہے۔
آیورویدک سائنسز میں تحقیق کی مرکزی کونسل (سی سی آر اے ایس) نے آیوش کی وزارت کی منظوری سے‘‘ سی سی آر اے ایس پوسٹ ڈاکٹرل فیلوشپ اسکیم’’ شروع کی ہے جس میں آیوروید کے نئے پی ایچ ڈی/پی جی ڈگری ہولڈرز کو اور متعلقہ سائنس کے مضامین میں معروف اداروں جیسے سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر)، انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر)، بایو ٹکنالوجی ڈیپارٹمنٹ (ڈی بی ٹی)، قومی ادارے، تسلیم شدہ یونیورسٹیوں اور آیوش کے قومی ادارے وغیرہ میں پی ایچ ڈی کے حاملین کے لیے ہر سال دس (10) ایسی فیلو شپس کی پیشکش کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ، سنٹرل کونسل آف ریسرچ ان سدھا (سی سی آر ایس) کی طرف سے6 نومبر 2019 کو آر اینڈ ڈی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کی ترقی کے لیے ایکسلریٹنگ گروتھ آف نیو انڈیا انوویشن‘ اگنی’ (اے جی این آئی آئی) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔
*************
( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(
U. No. 8859
(ریلیز آئی ڈی: 1849748)
وزیٹر کاؤنٹر : 151