کامرس اور صنعت کی وزارتہ

مرکز برائے تجارت و سرمایہ کاری  قانون  (سی ٹی آئی ایل ) نے اپنی پانچویں سالگرہ  منائی اور سی ٹی آئی ایل کے میگزین  کا پانچواں سالنامہ جاری کیا

Posted On: 05 AUG 2022 5:57PM by PIB Delhi

انڈین انسٹی ٹیوٹ  آف فارن ٹریڈ   ( آئی آئی ایف ٹی ) نئی دلی  کے  مرکز برائے تجارت وسرمایہ کاری قانون  (سی ٹی آئی ایل ) نے نئی دلی کے رفیع  مارگ پرواقع کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا   میں دو اگست  2022  کو   اپنی  پانچویں سالگرہ منائی اور سی ٹی آئی ایل میگزین  کا پانچواں سالنامہ جاری کیا۔

یہ تقریب  سی ٹی آئی ایل کے قیام کے پانچ سال مکمل ہونے اور  بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری قانون سے متعلق  معاملات  کاٹھوس  اورتفصیلی تجزیہ فراہم کرنے   کے لئے  منعقد کی گئی ۔ سی ٹی آئی ایل کا قیام  حکومت ہند کے  کامرس کے محکمے کے ذریعہ کیا گیا تھا جس کا مقصد  بھارت میں  بین الاقوامی تجارت وسرمایہ کاری قانون کی   صلاحیت  پیدا کرنا اور  تجارت اور سرمایہ کاری پر معلومات  کے ایک مرکز کے طورپر فروغ دینا ہے۔ گزرتے ہوئے وقت کے ساتھ  سی ٹی آئی ایل   عالمی  اقتصادی قانو ن کے معاملات میں  ایک لیڈر کے طورپر ابھرا ہے ۔سی ٹی آئی ایل نے  بہت سی کانفرنسوں   ،  فریقین کی مشاورتوں   ،  سمیناروں  اورتربیتی پروگراموں کا بھی انعقاد کیا   ۔

تقریب میں مہمان خصوصی ، حکومت ہند کے  کامرس کےسکریٹری جناب  بی وی آر سبرامنیم  نے  ‘‘ ڈبلیو ٹی او  اور ایم سی -12 سے متعلق بھارت  کا نظریہ  ’’ پر ایک کلیدی خطبہ دیا۔ اس خطبے میں  ‘‘سود اکروانے والے ’’  کے طور پر بھارت کے کلیدی تعاون اور کامیابی کو اجاگر کرتے ہوئے  جنیوا میں ڈبلیو ٹی او کی  حالیہ  بارہویں وزارتی کانفرنس کے دوران   اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے آئی یو یو   کی  روک تھام  کو اجاگر کیا۔ انہوں نے  صنف ، محنت  اور ماحولیات  جیسے امور پر  مثبت  بات چیت کے ذریعہ  کثیرجہتی   تبادلہ خیال میں  بھارت کے اہم رول کو اجاگر کیا۔

ڈبلیو ٹی او میں   بھارت کے سابق سفیر  اور ڈبلیو ٹی او  کے اپیلی ادارے کے سابق چیئر مین  ،سفیر  اجل سنگھ بھاٹیہ نے  ‘‘ بین الاقوامی تجارتی قوانین میں  اپیل کی وکالت  : بینچ کے نظریات ’’  کے موضوع  پر  سالانہ لیکچر دیا۔ لیکچر میں  ڈبلیو ڈی او کے اپیلی ادارے  کے چیئر مین کے طورپر  جناب بھاٹیہ نے اپنے تجربات بیان کئے ۔ انہوں نے   ڈبلیو ٹی او کے  تنازعات کو حل کرنے کے ادارے  (ڈی ایس بی ) کے  اپیل کرنے کے طریقہ کار اور ان پر عمل درآمد کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔  انہوں نے   عوامی  بین الاقوامی قانون  اور بین الاقوامی تجارتی قانون کے درمیا ن تعلق کو اجاگر کیا جسے  ڈبلیو ٹی او کے  ڈی ایس بی   نظام  کے ذریعہ  بہت تقویت ملی ہے۔

حکومت ہند کی کامرس اور صنعت کی وزارت  کے محکمہ کامرس  میں ایڈیشنل سکریٹری   جناب امت یادو نے   ‘‘ تجارتی  پالیسی سازی میں تعلیمی تھنک ٹینک کا کردار   ’’  پر خصوصی خطبہ دیا۔  انہوں نے اپنے خطبے میں  پالیسی سازی میں   تعلیمی اداروں   کی شمولیت کی اہمیت  اور  کامرس کے محکمے کے ذریعہ قائم کردہ سی آرآئی ٹی  مراکز  اور  اور خاص  طورپر سی ٹی آئی ایل کے ذریعہ  فراہم کی جانے والی  امداد  کو اجاگر کیا۔ انہوں نے  مراکز کے ذریعہ   ادارہ جاتی  میموری   قائم کرنے کی اہمیت  پرزوردیا تاکہ حکومت  معلومات پر مبنی  فیصلے کرسکے۔

مرکز برائے تجارت وسرمایہ کاری قانون   کے  ہیڈ اور پروفیسر ، جیمس  جے نیدم  پارہ    نے  خیر مقدمی خطبہ دیا اور حالیہ ایف ٹی اے  مذاکرات میں تعاون سمیت  گزشتہ  پانچ برسوں  میں  سی ٹی آئی ایل کے ذریعہ  ادا کئے گئے رول پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے   کامرس کے محکمے   اور آئی آئی ایف ٹی  کے ذریعہ سینٹر کی مدد کرنے کے لئے قیادت کا شکریہ اداکیا۔اس کے بعد آئی آئی ایف ٹی کے وائس چانسلر پروفیسر منوج  پنت  نے   خطبہ دیا ۔ انہوں نے  ملک میں  اکیڈمی اور  تجارتی  پالیسی میں   رابطہ قائم کرنے کے منفرد  تجربے کے لئے   سی ٹی آئی ایل کے کام کی ستائش کی ۔ تقریب ا ختتام  شکریہ کے ساتھ ہوا جس کے بعدعشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

*************

ش ح۔وا۔رم

U-8857

 



(Release ID: 1849744) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Hindi