کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

جناب پیوش گوئل نے او ڈی او پی گفٹ فہرست کے ڈیجیٹل  ورژن کی نقاب کشائی کی

Posted On: 05 AUG 2022 7:47PM by PIB Delhi

کامرس و صنعت ، صارفین کے امور ، خوراک اور تقسیم عامہ نیز کپڑے کی صنعتوں  کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے او ڈی او پی گفٹ فہرست کے ڈیجیٹل ورژن کی نقاب کشائی کی۔ ڈیجیٹل لانچ 5 اگست 2022 کو وانیجیہ بھون میں ایکسپورٹ پروموشن کونسلز اور  انڈسٹری ایسوسی ایشنز کے ساتھ میٹنگ کے دوران ہوا۔

او ڈی او پی گفٹ لسٹ  میں مصنوعات کی ایک وسیع رینج شامل ہے جیسے خوشبو  اور  تیل، ہندوستان کی اسپرٹ، گھر کی سجاوٹ کی مصنوعات، کپڑے، اور ریشم اور شال وغیرہ ہے۔ایچ سی آئی ایم نے ان طریقوں پر روشنی ڈالی جن میں او ڈی او پی گفٹ فہرست بھارت کے تمام اضلاع کی صلاحیت کو سامنے لانے کی سمت میں ایک قدم کے طور پر شامل ہے اور جو ملک کی متنوع دیسی مصنوعات کو دنیا بھر میں منظوری  فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے تمام متعلقہ وزارتوں، انڈسٹری ایسوسی ایشنز اور ایکسپورٹ پروموشن کونسلز پر زور دیا کہ وہ فہرست میں سے مصنوعات کو ڈیزائن اور برانڈنگ کو فروغ دینے کے لیے استعمال کریں۔ انہوں نے تاجروں کی طرف سے دیے گئے تحائف میں بھارت کے ان خزانوں کو شامل کرنے  کے لئے ایک باشعور کوشش کرنے کی بھی سفارش کی۔ اس سے  مقامی معیشت کو زبردست فروغ ملے گا اور بہت سے کسانوں اور کاریگروں کی روزی اور  ذریعہ معاش کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔

عزت مآب وزیر موصوف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس فہرست سے مصنوعات کے استعمال سے بین الاقوامی بازار میں مقامی مصنوعات کی برانڈ امیج کو فروغ ملے گا، جس کے نتیجے میں وزیر اعظم کے "میک ان انڈیا" اور "میک فار ورلڈ" کے ویژن کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے تمام ایسوسی ایشنز سے بھی درخواست کی کہ وہ ان میں سے ہر ایک پروڈکٹس کے بارے میں اپنے تاثرات شیئر کریں تاکہ مسلسل بہتری کو یقینی بنایا جا سکے جس سے یہ  مصنوعات عالمی سطح پر مقابلہ کر سکیں۔

او ڈی او پی گفٹ کیٹلاگ پر ویڈیو

او ڈی او پی پس منظر:

  • او ڈی او پی  پہل کا مقصد ملک کے تمام اضلاع میں متوازن علاقائی ترقی کو فروغ دینے کے وزیر اعظم کے وژن کو حاصل کرنا ہے۔
  • خیال یہ ہے کہ ملک کے ہر ضلع میں مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی کو  تمام خطوں میں ممکن بنانے کے لئے ملک کے ہر ضلع (ایک ضلع - ایک پروڈکٹ) سے ایک مصنوع کو منتخب،   برانڈاور فروغ دیا جائے۔
  • ملک کے تمام 761 اضلاع  سے او ڈی او پی  کے تحت منتخب کردہ مصنوعات کی رینج کئی شعبوں، وزارتوں اور محکموں تک پھیلی ہوئی ہے۔

*******************

ش ح ۔ س ک  ۔   م ص

U.N. 8849


(Release ID: 1849689) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Hindi