وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آزادی کا امرت مہوتسو


انڈین نیوی @ 75

Posted On: 06 AUG 2022 5:40PM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کے ایک حصے کے طور پر بھارت کی آزادی کے 75 سال منانے کے لیے، بھارتی بحریہ کے جہاز ہر براعظم (انٹارکٹیکا کے علاوہ) کی بیرونی بندرگاہوں کا یادگاری دورہ کر رہے ہیں۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

براعظم

وہ ملک جہاں کی بندرگاہ کا دورہ کیا گیا

بھارتی بحریہ کے جہاز

اے۔

ایشیا

مسقط، عمان

چنئی، بیتوا

سنگاپور

سریو

بی۔

افریقہ

مومباسا، کینیا

ٹریکانڈ

سی۔

آسٹریلیا

پرتھ، آسٹریلیا

سومیدھا

ڈی۔

شمالی امریکہ

سین ڈیگو، امریکہ

ست پورہ

ای۔

جنوبی امریکہ

ریو ڈی جنیرو، برازیل

ترکش

ایف۔

یورپ

لندن، برطانیہ

ترنگنی

 

ان میں سے ہر ایک بندرگاہ پر 15 اگست 2022 کو آئی این جہازوں کے دورے کے دوران بھارتی مشن کی طرف سے مختلف سرگرمیوں اور تقریبات کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ان میں سب سے اہم بھارتی تارکین وطن اور ممتاز مقامی معززین کی موجودگی میں ان بحری جہازوں پر ہمارے ترنگے کا لہرانا ہے۔ یہ پروگرام چھ براعظموں، تین سمندروں اور چھ مختلف ٹائم زونز میں پھیلا ہوا ہے۔

جن دیگر سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ان میں میزبان ملک کی سینئر قیادت سے آئی این عملے کی سرکاری ملاقاتیں، متعلقہ سفارت خانوں میں پرچم کشائی کی تقریب میں آئی این دستے/ گارڈ کی شرکت، نمایاں عوامی مقام/ آڈیٹوریم میں بینڈ پرفارمنس، زائرین کے لیے جہاز کو کھولنا، اسکولی بچوں/ بھارتی تارکین وطن کے ذریعے وزٹ، ڈیک استقبالیہ اور بھارتی سفارت خانوں کے زیر اہتمام مختلف ثقافتی تقریبات کا اہتمام شامل ہے۔

لندن (برطانیہ) میں، آئی این ایس ترنگنی کا عملہ دولت مشترکہ میموریل گیٹس پر ان بھارتی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرے گا، جنھوں نے دو عالمی جنگوں کے دوران عظیم قربانیاں دیں۔ اسی طرح، آئی این جہاز کے عملے/ وفد کی طرف سے کرانجی وار میموریل اور سنگاپور میں آئی این اے مارکر پر بھی رسمی طور پر گل دائرہ نذر کرنے کا پروگرام ہے۔ ممباسا (کینیا) میں، آئی این کا عملہ تائیتا تاویتا علاقہ کے میدان جنگ میں ایک یادگاری ستون کے افتتاح کی تقریب میں شرکت کرے گا، جہاں بھارتی سپاہیوں نے جنگ عظیم اوّل کی مشرقی افریقہ مہم کے تحت خدمات انجام دیتے ہوئے لڑائی لڑی اور اپنی جانیں قربان کیں۔ یادگاری تقریبات میں جنگ کے میدان کا دورہ، ایک موبائل نمائش اور فورٹ جیسس میں لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو بھی شامل ہے، جس میں پہلی جنگ عظیم میں بھارتی فوجیوں کے تعاون کے ساتھ ساتھ بھارت کی جدوجہد آزادی میں ان کے رول کو اجاگر کیا گیا ہے۔

بھارت کی آزادی کا 75 واں سال آزادی کا امرت مہوتسو، بھارت کی سمندری حدود کو دوبارہ زندہ کرنے اور اس پر زور دینے کا ایک موقع ہے۔ اس سمت میں، بھارت بحریہ نے گزشتہ ایک سال کے دوران ملک کے اندر اور بیرون ملک بڑی تعداد میں سرگرمیاں انجام دی ہیں۔ سال 2021-22 میں 75 بھارتی بندرگاہوں کا یادگاری جہاز دورہ، آزادی کے 75ویں سال میں پریسیڈنٹس فلیٹ ریویو (صدر کے بحری بیڑے کا جائزہ )، لوکاین 2022 (بحری جہاز کی مہم)، ممبئی میں یادگار قومی پرچم کی نمائش، بھارت کے تمام ساحلی اضلاع میں کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام، مختلف شہروں میں آزادی کی دوڑ، کشتی رانی، کوہ پیمائی/سائیکلنگ مہمات، خون کے عطیہ کیمپ، ساحلی صفائی کی کوششیں، بھارت کے بھرپور بحری ورثے پر سیمینار/ تقریبات، اور بہادری کے ایوارڈ جیتنے والوں اور جنگی مشاہیر (1947 میں یا اس سے پہلے پیدا ہوئے) کی عزت افزائی نمایاں تقریبات میں شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix9-DisplayofMonumentalNationalFlagatMumbaion04December2021SH0F.jpeg

 ******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.8786


(Release ID: 1849190) Visitor Counter : 267