ریلوے کی وزارت
ریلوے اسٹیشنوں کی تزئین کاری
Posted On:
05 AUG 2022 4:19PM by PIB Delhi
ریلوے کی وزارت نے انڈین ریلویز کے ریلوے اسٹیشنوں کا معیار بڑھانے اور ان کی تزئین کاری کے لئے مختلف اسکیمیں مثلاً ماڈل، ماڈرن اور آدرش اسٹیشن اسکیم وضع کی ہیں۔ فی الحال ریلوے اسٹیشنوں کو آدرش اسٹیشن اسکیم کے تحت فروغ دیا جا رہا ہے اور ان کی تزئین کاری کی جا رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت اسٹیشنوں پر مسافروں کی سہولیات میں اضافہ کرنے کے لئے ضروریات کی نشاندہی کی جاتی ہے۔ آدرش اسٹیشن اسکیم میں 1253 اسٹیشنوں کو بہتر بنانے کے لئے چنا گیا ہے، جن میں سے 1215 اسٹیشنوں کو فروغ دیا جا چکا ہے اور بقیہ اسٹیشنوں کو آدرش اسٹیشن اسکیم کے تحت مالی سال 23-2022 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایک نئی اسکیم ‘‘ ریلوے اسٹیشنوں کی بڑے پیمانے پر بہتری’’ حال ہی میں شروع کی گئی ہے۔ اب تک 52 اسٹیشن اس اسکیم کے تحت نامزد کئے گئے ہیں۔
آدرش اسٹیشن اسکیم کے تحت اسٹیشنوں کے فروغ اور تزئین کاری کے اخراجات کےلئے رقوم عموماً پلان ہیڈ-53 مسافروں کی سہولیات سے ملتی ہیں۔ 22-2021 مالی سال کے دوران پلان ہیڈ-53 کے تحت 2344.55 کروڑ روپے مختص کئے گئے اور موجودہ مالی سال میں پلان ہیڈ-53 کے تحت 2700.00 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
یہ اطلاع ریلوے، مواصلات، الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1849173)
Visitor Counter : 95