وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بحری سائنس اور موسمیات میں سیٹلائٹ پر مبنی نیول ایپلی کیشنز کے معاملے میں  تعاون کے لیے ہندوستانی بحریہ اور اسپیس ایپلی کیشنز سینٹر (اسرو) کے درمیان مفاہمت

Posted On: 05 AUG 2022 7:50PM by PIB Delhi

بحری سائنس اور موسمیات میں سیٹلائٹ پر مبنی نیول ایپلی کیشنز کے معاملے میں ڈیٹا شیئرنگ  اور  تعاون کے لیے ہندوستانی بحریہ اور اسپیس ایپلی کیشنز سینٹر (اسرو)، احمد آباد کے درمیان ایک مفاہمت  نامے پر 5 اگست 22 کو دستخط کئے گئے۔

        اس پہل کے ساتھ، دونوں تنظیموں کے پاس باہمی تعاون کا ایک مشترکہ پلیٹ فارم ہوگا، جس میں ایس اے سی کی سائنسی پیشرفت کو ہندوستانی بحریہ کی کوششوں کے ساتھ ہم آہنگ کیا جائے گا تاکہ سیٹلائٹ ڈیٹا کی بازیافت اور ایپلی کیشنز کے میدان میں تیزی سے ترقی کے ساتھ ملک کے دفاع کو آگے بڑھایا جاسکے۔ یہ  مفاہمت نامہ اس پچھلے  مفاہمت نامے کی  توسیع ہے ، جس پر  2017 میں دستخط کیے گئے تھے اور یہ دو تنظیموں کے درمیان تعاون کو مزید آگے بڑھائے گا۔

        تعاون کے وسیع شعبے میں غیر خفیہ مشاہداتی ڈیٹا کی شیئرنگ، ایس اے  سی کے ذریعہ تیار کرردہ  موسمی مصنوعات کا کام کاج میں استعمال اور  نئے ٹولز  تیار کرنے  کے لیے سیٹلائٹ ڈیٹا کی پروسیسنگ کے واسطے سبجیکٹ میٹر ایکسپرٹس (ایس ایم ای) کی فراہمی، سمندری ماڈلز کا کیلی بریشن  اور ویلی ڈیشن شامل ہیں۔

        مفاہمت نامے  پر  ایس اے سی  اور ہندوستانی بحریہ نے مستقبل میں مزید بامعنی بات چیت اور پیشہ ورانہ تبادلوں کے لیے دستخط کیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-8766

                         


(Release ID: 1849078) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Hindi , Marathi