ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مشن رفتار

Posted On: 05 AUG 2022 4:20PM by PIB Delhi

مشن رفتار ایک ‘مشن’ ہے جس کا تصور رفتار بڑھانے، مال بردار ٹرینوں کی اوسط رفتار کو دوگنا کرنے کا ہدف حاصل کرنے اور سپرفاسٹ/میل/ایکسپریس ٹرینوں کی اوسط رفتار میں 25 کلومیٹر فی گھنٹہ اضافہ کے لئے کیا گیا ہے۔ مشن افطار کے تحت فنڈز کے مجموعی اختصاص اور استعمال کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

 

بجٹ سیشن 2022 میں پیش کردہ سی اے جی کی رپورٹ میں مجموعی طور پر ہندوستانی ریلوے میں ٹرینوں کے نقل و حمل میں وقت کی پابندی اور سفر کے وقت کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ مشن رفتار اس رپورٹ کی تیاری کے لئے آڈٹ کے معیار کے طور پر استعمال ہونے والی دستاویز میں سے صرف ایکہے۔ ٹرینوں کی رفتار بڑھانا ہندوستانی ریلویز کی ایک مستقل کوشش اور ایک مسلسل عمل ہے۔ جس کا انحصار ریلوے کی طرف سے کی جانے والی سرمایہ کاری کی مستقل اصلاح پر ہے۔ اس میں ٹیکنالوجی کی جدید کاری، اعلی طاقت والے لوکوز، جدید کوچز اور بہتر ٹریکس شامل ہیں۔ اس مقصد کے لئے ہندوستانی ریلوے منجملہ اور چیزوں کے  ہوفمین بسچ (ایل ایچ بی) کوچوں کا جال پھیلا رہی ہے۔

ان میں تیز رفتاری کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے جو روایتی کوچوں کے ساتھ چلنے والی مسافر ٹرینوں کو ایم ای ایمیو سروسز میں تبدیل کرتی ہے۔ "مشن رفتار" کے ایک حصے کے طور پر  2016-2015 اور 2022-2021  کے دوران 414 مسافر ٹرین خدمات کو ایم ای ایمیو خدمات میں تبدیل کیا گیا ہے۔

 

انڈین ریلوے 3000 کلومیٹر سے زیادہ ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور (ڈی ایف سی) تعمیر کر رہا ہے جو مال بردار ٹرینوں کو 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلانے کے قابل بنائے گا۔

مال بردار ٹرین کی اوسط رفتار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

 

مالی سال 2017-2016 سے مالی سال 2021-2020 کے دوران مال بردار ٹرین کی اوسط رفتار 23.7 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھ کر 41.2 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگئی ہے۔

 

یہ اطلاع ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور اطلاعاتی تیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1848989) Visitor Counter : 210
Read this release in: English