وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی تحقیقی ادارے

Posted On: 05 AUG 2022 2:23PM by PIB Delhi

آج تک ملک میں ڈی آر ڈی او کی نوجوان سائنسدانوں کی پانچ لیبارٹیریوں سمیت 46 لیبز/  ادارے ہیں۔ حکومت نے دفاعی شعبے میں تحقیق کو فروغ دینے کے لیے درج ذیل اقدامات کئے ہیں:

· نوجوانوں کو نئی اختراعات کے لیے ترغیب دینے کی غرض سے پانچ ینگ سائنٹسٹ لیباریٹری (ڈی وائی ایس ایلز) کی تخلیق –ڈی آر ڈی او نے نوجوان سائنسدانوں / ا نجینئروں کو ڈی آر ڈی او میں شمولیت کے لیے راغب کرنے اور ابھرتے ہوئے انجینئرنگ کے شعبوں اور جدید ٹیکنالوجی جیسی ٹیکنالوجی میں تحقیق وترقی کا ماحول فراہم کرنے کے لیے پانچ ڈی آر ڈی او ینگ سائنٹسٹ لیباریٹریز (ڈی وائی ایس ایلز) قائم کئے ہیں۔ انٹلیجنس، کوانٹم ٹیکنالوجیاں، فلمی ٹیکنالوجیاں، غیر متناسب ٹیکنالوجیاں اور ا سمارٹ مواد، نوجوان سائنسدانوں کو اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کے لیے مناسب آزادی فراہم کرتے ہیں۔

· ڈی آر ڈی او نے روشن نوجوان سائنسدانوں/ انجینئروں کو اعلیٰ قابلیت حاصل کرنے یا تحقیقی تجربے کے حصول کے لیے ، تحقیقی کام انجام دینے کا موقع فراہم کرنے کی غرض سے ریسرچ فیلو شپ کی اسکیم متعارف کرائی ہے۔ مزید برآں، ایکسٹرامورل ریسرچ اینڈ انٹلیکچوئل پروپرٹی رائٹس (ایف آر اینڈ آئی پی آر) کے ذریعےگرانٹس-ان-ایڈ اسکیم، ریسرچ بورڈ کے تحت مختلف اسکیموں جیسی دیگر اسکیمیں،اسکول اور کالج کے طلبا کے درمیان دفاعی ٹیکنالوجی میں  مفاہمت نامے، نمائشیں، انٹرل اسکول اور انٹرکالج لیبل مقابلوں وغیرہ کو بھی ، ڈی آر ڈی او نے دلچسپی پیدا کرنے کے لیے شروع کیا ہے۔

· اسکول اور کالج کے طلبا نے دفاعی ٹیکنالوجیوں میں دلچسپی پیدا کرنے کے لیے ڈی آر ڈی او کے ذریعے ادا شدہ اپرینٹس شپ اسکیم، بی ٹیک / ایم ٹیک / ایم ایس سی کے طلبا کے لیے انٹرنشپ، نمائشیں، انٹرکالج لیول مقابلے وغیرہ شروع کئے ہیں۔

· مہارت کے دفاعی صنعت کے اکیڈمیا مرکز (ڈی آئی اے-سی او ای): ڈی آر ڈی او، آئی آئی ٹیز / یونیورسٹیوں میں ڈی آئی اے- سی او ای کے ذریعے سائنس اور ٹیکنالوجی کے منصوبے شروع کرنے اور ڈی آر ڈی او کے مالیہ فراہم کردہ مراکز میں خصوصی ٹیکس کی سہولیات پیدا کرنے کے لیے مالی مدد فراہم کر رہا ہے۔ فی الحال اب تک ڈی آر ڈی او نے ایسے 10 ڈی آئی اے- سی او ای قائم کئے ہیں۔

· سائبر اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے کورسز: ڈی آر ڈی او نے اے آئی اور مشین لرننگ (ایم ایل) نے تصدیق شدہ کورسیز کا انعقاد کیا ہے اور اب تک ایک ہزار سے زیادہ پیشہ ور افراد کو ان ڈومنس میں تربیت دی گئی ہے۔

· اعلیٰ تعلیمی ادارے اور ڈی آر ڈی او کے درمیان تعاون، انسانی وزارت کی فروغ کے تحت مالی امداد سے چلنے والے اداروں کے زیر نگرانی فیلو شپ: اس اسکیم کے تحت 500 طلبا کو پی ایچ ڈی پروگراموں کے لیے اسپانسر کیا گیا ہے۔ اے آئی سی ٹی ای / مرکزی مالی اعانت کرنے وا لے تخلیقی اداروں میں انسانی وسائل کی فروغ کی وزارت کے تحت مختلف ڈی آر ڈی او پر کام کرنے کے لیے یہ اسپانسر شپ کی جاتی ہے۔ پروجیکٹ اس طرح نوجوان اسکالر کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں اور انھیں جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجیوں، ڈی آر ڈی او کی اعلیٰ تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے کام کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت ، طلبا کو مخصوص ٹیکنالوجی کے علاقے میں جاری تحقیق وترقی کے پروجیکٹ کا اعلیٰ تجربہ حاصل کرنے کے مواقع ملتے ہیں۔

· ٹیکنالوجی کے فنڈ کے فروغ کی ڈائرکٹوریٹ (ٹی ڈی ایف): ٹی ڈی ایف کو ٹیکنالوجی کی ترقیاتی اسکیم کے تحت منصوبوں کے لیے وضع کیا گیا تھا۔ یہ اسکیم سرکاری / نجی صنعتوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ جس میں خاص طور پر ایم ایس ایز اور اسٹارٹ اپ شامل ہیں، تاکہ دفاعی ایپلی کیشنز کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے ایک ایکو نظام بنایا جاسکے۔

دفاعی تحقیق وترقی کے محکمے (ڈی ڈی آر اینڈ ڈی) کی طرف سے گذشتہ پانچ سالوں کے دوران خرچ کئے گئے فنڈز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 (روپئے کروڑ میں)

سال

ڈی ڈی آر اینڈ ڈی اخراجات

2017-18

15203.04

2018-19

17049.01

2019-20

17375.13

2020-21

15706.98

2021-22

18290.98

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

یہ معلومات دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب کنور پشپیندر سنگھ چنڈیل کو ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.8736

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1848983) Visitor Counter : 169


Read this release in: English