قانون اور انصاف کی وزارت
کمزور طبقوں کے لئے کم لاگت والی قانونی سہولت
Posted On:
05 AUG 2022 4:29PM by PIB Delhi
حکومت دلتوں، پسماندہ طبقوں اور معاشرے کے دیگر کمزور طبقات کے لئے انصاف تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ لیگل سروسز اتھارٹیز (ایل ایس اے) ایکٹ 1987 کے تحت نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ ایکٹ کے سیکشن 12 کے تحت آنے والے مستفیدین سمیت معاشرے کے کمزور طبقات کو مفت اور عمدہ قانونی خدمات مہیا کی جا سکیں اور معاشرے کا کوئی بھی فرد مالی طور پر یا کسی اور معذوری کے سبب انصاف حاصل کرنے میں نا کام نہ ہو سکے اور لوک عدالتوں کے ذریعے بھی مساوی مواقع کی بنیاد پر انصاف کو یقینی بنایا جائے۔
اسی مقصد کے لئے تعلقہ عدالت کی سطح سے سپریم کورٹ تک قانونی خدمات کے ادارے قائم کئے گئے ہیں۔ قانونی خدمات کی اتھارٹیز کے ذریعے جو سرگرمیاں اور پروگرام عمل میں لائے گئے ان میں قانونی امداد اور صلاح، قانونی بیداری کے پروگرام، قانونی خدمات کے کیمپ اور تفویض اختیارات ، قانونی خدمات کلینک، قانونی خواندگی کلب، لوک عدالت اور متاثرہ کے معاوضے کی اسکیم وغیرہ شامل ہیں۔
انصاف کے لئے تیزی سے اور مادی طور پر رسائی کے لئے نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی (این اے ایل ایس اے) نے اینڈرائڈ پر قانونی خدمات کا موبائل ایپ قائم کیا ہے تاکہ عام شہری تیزی سے قانونی خدمات حاصل کر سکیں۔
اس کے علاوہ انصاف تک رسائی و یقینی بنانے کےلئے ایک اسکیم حکومت ہند نے شروع کی ہے، جس کا نام ‘ ہندوستان میں انصاف تک رسائی کی اختراعی اسکیم’ ہے اور اس کا مقصد ٹیلی لاء کے ذریعے قانونی چارہ جوئی سے پہلے کے مرحلے میں قانونی امداد اور صلاح فراہم کرنا، تمام لوگوں تک رسائی، نیائے بندھو پروگرام کے ذریعے قانونی خدمات کی فراہمی وغیرہ ہیں۔
یہ اطلاع قانون اور انصاف کے وزیر جناب کرن رجیجو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔۔۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1848908)
Visitor Counter : 126