الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی لازمی تصدیق
Posted On:
05 AUG 2022 4:27PM by PIB Delhi
حکومت کے مقاصد کا رُخ انٹرنیٹ کوصارفین کے لئے کھلا، محفوظ اور قابل اعتماد اور جوابدہ یقینی بنانا ہے۔ حکومت غلط معلومات، سسٹم یا صارف سے رابطہ کرنے کا متحمل خود مختار پروگرام، جرائم اور عام طور پر صارفین کو پہنچنے والے نقصانات کے بڑھتے ہوئے مظاہر سے لاحق جوکھم اور خطرات سے آگاہ ہے۔
اپنے صارفین کے لئے انٹر نیٹ کو یقینی طور پر کھلا، محفوظ اور قابل اعتماد کے علاوہ جوابدہ بنانے کے لئے حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (انٹرمیڈیری گائیڈ لائنز اور ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ) رولز، 2021 ("آئی ٹی رولز 2021") نوٹیفائی کئے ہیں۔مذکورہ ضابطوں کے ضابطہ 4(7) کے مطابق اہم سوشل میڈیا کے وساطت کنندگان صارفین کو رضاکارانہ طور پر اپنے اکاؤنٹس کی تصدیق کرنے کے قابل بنائیں گےاور ایسے صارفین کے اکاؤنٹس کو تصدیق کے نطر آنے والے نشانات فراہم کئے جائیں گے۔
یہ اطلاع الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تیکنالوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1848886)
Visitor Counter : 124