شہری ہوابازی کی وزارت
ڈی جی سی اے کی جانب سے خصوصی مہم کے طورپر 2 مئی 2022 سے 13 جولائی 2022 تک تین سو تریپن (353) اسپاٹ چیکس کی کارروائی انجام دی گئی
ڈی جی سی اے نے طے ضوابط کی خلاف ورزیوں کی صورت میں مالی جرمانے سمیت متعدد کارروائیاں کیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
04 AUG 2022 3:11PM by PIB Delhi
شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر ) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ ) نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے ہوابازی کےشعبے میں حادثات / واقعات کو کم کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ ان اقدامات کی تفصیلات اس طرح ہیں:
- ضابطے او ر شہری ہوابازی کے تقاضوں کی تعمیل کی نگرانی کے لئے منظم حفاظتی نگرانی کا عمل موجود ہے۔ حفاظتی نگرانی کے عمل میں نگرانی ، اسپاٹ چیک اور ریگولیٹری آڈٹس شامل ہیں ۔اس کے علاوہ خطرہ سمجھے جانے پر خصوصی آڈٹ بھی کرائی جاتی ہیں۔
- شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل ( ڈی جی سی اے ) سالانہ نگرانی کے منصوبے ( اے ایس پی ) کے مطابق نگرانی /اسپاٹ چیکس کے امور کو انجام دیتا ہے ۔آڈٹس نگرانی اور اسپاٹ چیکس کے نتائج کی تعمیل کے لئے متعلقہ آپریٹرزکے ساتھ ان امور کو انجام دیا جاتا ہے ۔ مشاہدات مناسب تصدیق کے بعد بند کردئے جاتے ہیں۔ آپریٹر ز کی جانب سے کی گئی کارروائی کی تعمیل اگلے آڈٹ / نگرانی کے دوران تصدیق عمل میں لائی جاتی ہے۔
- حادثات /واقعات کے ڈیٹا کا مستقل طورپر جائزہ لیاجاتا ہے اور جائزے کی بنیاد پر ایڈوائزری سرکلر کی شکل میں رہنما ہدایات آپریٹرز کے نوٹس میں لانے کی خاطر اہم مشاہدات / نتائج کے لئے جاری کئے جاتے ہیں تاکہ مسلسل حادثات / واقعات سے بچا جاسکے ۔
- آڈٹ / نگرانی کے دوران کسی بھی خلاف ورزی /عدم تعمیل کی صورت میں ڈی جی سی آئی کی جانب سے مالیاتی جرمانے سمیت ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔
- تحقیقاتی رپورٹوں سے حاصل حفاظتی سفارشات کو متعلقہ ایجنسیو ں کے ساتھ نفاد کے لئے عمل میں لایا جاتا ہے تاکہ مستقبل میں ا س طرح کے واقعات کی تکرارکوروکاجاسکے ۔
- اسپاٹس چیکس اور نگرانی میں اضافہ ہوا ہے اور 2مئی 2022سے 13 جولائی 2022 کی مدت کے دوران ڈی جی سی اے کی جانب سے خصوصی مہم کے طورپر353 اسپاٹ چیکس انجام دئے گئے۔
- ڈی جی سی اے نے 27 جولائی 2022 کو میسر ز اسپائس جیٹ کو ایک عبوری حکم نامہ بھی جاری کیا ہے ، جو حفاظت اور قابل اعتماد فضائی نقل وحمل کی خدمات کو مسلسل جاری رکھنے کے لئے ہے ۔ جبکہ میسرز اسپائس جیٹ کی روانگیوں کی تعداد 8 ہفتوں کی مدت کے لئے موسم سرما کے شیڈول 2022 کے تحت منظور شدہ روانگیوں کی تعداد کے 50 فیصد تک محدود کردیا گیا ہے۔
شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے ) نے سالانہ بنیاد پر شہری ہوابازی کے تقاضوں (سی اے آر ) سیکشن -3 ،سیریز ایس ، حصہ 1 کے مطابق ‘‘اہم تبدیلیوں کے فضائی بندوبست سے متعلق تجزیہ - حفاظتی آپریشن سے متعلق مالیاتی دباؤ کے اثرات کا تجزیہ ’’ کےسلسلے میں آپریشن کی حفاظت کے بارے میں مالیاتی دباؤ کے اثرات کے تجزیہ کے امور کو انجام دیا۔ مالیاتی سال ( ایف وائی ) 22-2021 کے لئے معلومات 31 دسمبر 2022 تک ملنی ہیں ۔ سال کے حساب سے گزشتہ پانچ سالوں ( مالیاتی سال 21-2020 تک ) ائیر لائنز کی طرف سے دستیاب کرائی گئی معلومات اور ائیر لائن کے حساب سے مالیاتی ڈیٹا کی بنیاد پر اس میں آمدنی ، اخراجات اور خالص منافع /خسارہ کو شامل کیا گیا ہے۔جس کا اندازہ لگایاجاسکتا ہے ۔
- ایسا لگتا ہے کہ تمام ائیر لائنز کی مالی حالت مستحکم ہے ۔
- تمام ائیر لائنز کی ترقی کا معیار تسلی بخش معلوم ہوتاہے۔
کووڈ -19 کی وبا کی وجہ سے سال 2020 میں پرواز کا آپریشن مکمل طورپر بند ہوگیا تھا اور 2020 کے وسط میں پابندیوں کے ساتھ اس کی دوبارہ شروعات ہوئی تاہم تمام ائیر لائنز اس مدت کے دوران درکار حفاظتی معیار کے ساتھ اس کی تعمیل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
*************
ش ح۔ع ح۔رم
U-8719
(ریلیز آئی ڈی: 1848684)
وزیٹر کاؤنٹر : 113