وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او نے اندرون ملک تیار کردہ لیزر گائیڈڈ اے ٹی جی ایمز کا کامیابی سے تجربہ کیا
Posted On:
04 AUG 2022 7:29PM by PIB Delhi
دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) اور بھارتی فوج نے آرمرڈ کور سینٹر اینڈ اسکول (اے سی سی اینڈ ایس) احمد نگر، مہاراشٹر کی معاونت کے ساتھ 4؍اگست 2022 کو کے کے رینجس میں اندرون ملک تیار کردہ لیزر گائیڈڈ ٹینک شکن میز ائلوں (اے ٹی جی ایم) کا خاص جنگ کے ٹینک (ایم بی ٹی) ارجن سے کامیاب تجربہ کیا۔ان میزائلوں نے بالکل درست طریقے سے نشانہ لگایا اور دو مختلف مقامات پر اپنے اہداف کو تباہ کردیا۔ ٹیلی میٹری نظام نے میزائلوں کی پرواز کی اطمینان بخش کارکردگی کو درج کیا ہے۔
پوری طرح اندرون ملک تیار کردہ لیزر کی مدد سے داغا جانے والا اے ٹی جی ایم، اپنے آپ میں طاقتور دھماکہ خیز ٹینک شکن (ایچ ای اے ٹی) فن حرب کے خواص سے آراستہ ہے تاکہ یہ دھماکہ کی حامل بکتر بند موٹر گاڑیوں کو تباہ کرسکے۔
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے لیز گائیڈڈ اے ٹی جی ایمز کی کامیاب کارکردگی کے لئے ڈی آر ڈی او اور بھارتی فوج کو مبارکباد دی ہے۔ دفاع کے تحقیق وترقی کے محکمے کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے لیزر گائیڈڈ اے ٹی جی ایمز کی کامیاب آزمائش سے وابستہ ٹیموں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
*********
ش ح – ع م– ع ر
U: 8715
(Release ID: 1848631)
Visitor Counter : 183