قانون اور انصاف کی وزارت
ثالثی مراکز کی حیثیت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
04 AUG 2022 5:44PM by PIB Delhi
حکومت ثالثی سمیت متبادل تنازعات کے حل(اے ڈی آر) کے طریقہ کار کی حوصلہ افزائی کے لیے پرعزم ہے، جس سے عدلیہ پر بوجھ کم ہونے کی امید ہے اور اس طرح ملک کے شہریوں کو انصاف کی بروقت فراہمی ممکن ہو گی۔
حکومت کی یہ کوشش ہے کہ عدلیہ اور مقننہ تنازعات کے جلد حل کے لیے ثالثی سمیت اے ڈی آر طریقہ کار کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کے لیے مل کر کام کریں۔
کوڈ آف سول پروسیجر، 1908 کی دفعہ 89، کوڈ آف سول پروسیجر (ترمیمی) ایکٹ، 1999 کے ذریعے داخل یا شامل کیا گیا تھا، اور یہ یکم جولائی ، 2022 سے نافذ العمل ہے۔ سیکشن 89 میں کہا گیا ہے کہ جہاں عدالت کو یہ معلوم ہوتا ہے کہ تصفیہ کے ایسے عناصر موجود ہیں جو فریقین کے لیے قابل قبول ہو سکتے ہیں، عدالت تصفیہ کی شرائط وضع کرے گی اور انہیں فریقین کے مشاہدات کے لیے دے گی اور فریقین کے مشاہدات حاصل کرنے کے بعد، عدالت ممکنہ تصفیہ کی شرائط میں ترمیم کرسکتی ہے اور مفاہمت عدالتی تصفیہ بشمول لوک عدالت کے ذریعے تصفیہ؛ یا ثالثی کے لیے بھیج سکتی ہے۔
لہذا ثالثی اے ڈی آر کے طریقوں میں سے ایک ہے، جسے سول پروسیجر کوڈ، 1908 کے سیکشن 89 کے تحت فعال کیا گیا ہے اور یہ تنازعات کے حل کے لیے ایک مقبول اور مفید طریقہ کے طور پر ابھرا ہے۔ قانونی خدمات کے حکام اور عدالت سے منسلک ثالثی مراکز ثالثی کے ذریعے تنازعات کو حل کرنے میں سرگرم عمل ہیں اور حکومت کی کوششوں کی حوصلہ افزائی اور حمایت کرتے ہیں۔
این اے ایل ایس اے نے ثالثی اور مفاہمت پروجیکٹ کمیٹی، سپریم کورٹ آف انڈیا کو ثالثی کی سرگرمیوں بشمول تربیت میں مدد کے لیے گرانٹ الاٹ کیے ہیں۔ مزید برآں، ثالثی کو فروغ دینے اور اس کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے، تنازعات کے حل کے ایک مؤثر طریقے کے طور پر شہریوں کو ثالثی سے آگاہ کرنے کے لیے آگاہی مہم چلائی جاتی ہے۔
حکومت نے ثالثی بل ۔2021 کو راجیہ سبھا میں بیس دسمبر 2021 کو پیش کیا تھاتاکہ ثالثی سے متعلق ایک معیار کے موافق قانون کو نافذ کیا جا سکے۔ اس بل کا مقصد ثالثی کو فروغ دینا، حوصلہ افزائی اور سہولت فراہم کرنا ہے، خاص طور پر تنازعات کے حل کے لیے ادارہ جاتی ثالثی، تجارتی یا دوسری صورت میں، ثالثی کے تصفیہ کے معاہدوں کو نافذ کرنا اور ثالثی کونسل آف انڈیا کا قیام کرنا ہے۔
یہ جانکاری وزیر قانون و انصاف جناب کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
********
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-8694
(ریلیز آئی ڈی: 1848565)
وزیٹر کاؤنٹر : 191