وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ اینڈ سمال بزنس ڈیولپمنٹ (این آئی ای ایس بی یوڈی) نے ہندوستانی یونی لیور لمیٹڈ کے ساتھ کاروباری مہارتوں کو فروغ دینے اور  دیرپا ذریعہ معاش کے مواقع پیدا کرنے کے لیے  اشتراک کیا


اس شراکت داری کے تحت، این آئی ای ایس بی یوڈی اور ایچ یو ایل تربیتی پروگراموں کو منظم کرنے، نصاب تیار کرنے، کلسٹر کی ترقی کی سرگرمیاں شروع کرنے میں تعاون کریں گے

Posted On: 03 AUG 2022 4:16PM by PIB Delhi

نوجوانوں میں اختراع، تخیل اور سرگرمی کی ثقافت کو فروغ دینے کی کوشش کے طور پر ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ اینڈ سمال بزنس ڈیولپمنٹ (این آئی ای ایس بی یوڈی) اور ہندوستان یونی لیور لمیٹڈ (ایچ یو ایل) نے  نوجوانوں کے درمیان کاروباری مہارتوں اور باہمی تعاون کے دیگر پہلوؤں کو فروغ دینے کے لیے  ایک مفاہمت نامہ (ایم اویو) پر دستخط کئے ہیں۔ یہ اتحاد روزگار پیدا کرنے کے عمل کو تیز کرے گا اور ملک میں انتہائی چھوٹی اور چھوٹی  سطح پر صنعت کاری کو فروغ دینے کے لیے روزی  روٹی کے پائیدار مواقع پیدا کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001J6WD.jpg

 

اس مفاہمت نامے پر این آئی ای ایس بی یوڈی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر پونم سنہا ، اور محترمہ کنیکا پال، جنوبی ایشیا کی سربراہ - کمیونٹی انویسٹمنٹ اینڈ سسٹین ایبلٹی پروگرام کے ذریعہ ہنرمندی کی ترقی اور  صنعت کاری (ایم ایس ایم ڈی)کی وزارت میں  سکریٹری جناب راجیش اگروال ، ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ (ایم ایس ڈی ای) کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری محترمہ انورادھا ویموری، ایم ایس ڈی ای کے جوائنٹ سکریٹری  اور این آئی ایس بی ڈی کے ڈائریکٹر جنرل جناب کرشن کمار دویدی، ، اور ، ایچ یو ایل میں انسانی وسائل کے محکمہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر محترمہ انورادھا رازدان  کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔

اس شراکت داری کے تحت، دونوں ادارے تربیت حاصل کرنے والوں کیلئے  تربیتی پروگرام  منعقد کرنے، نصاب تیار کرنے، کلسٹر کی ترقی کی سرگرمیاں شروع کرنے، ورکشاپس کے انعقاد اور انکیوبیشن سپورٹ فراہم کرنے، صنعت سے منسلک کرنے، مناسب اجرت والے روزگار سے منسلک کرنے میں مدد کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔

اس شراکت داری کی تعریف کرتے ہوئے، ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری  (ایم ایس ڈی ای) کی وزارت  میں سکریٹری جناب  راجیش اگروال نے کہا کہ ہندوستان، دنیا کے ہنر مندانہ دارالحکومت کے طور پر ابھر رہا ہے اور اپنے نوجوانوں کے لیے نئے مواقع کا ایک نیا افق کھول رہا ہے۔ آج، کاروباری افراد کو قومی اثاثہ سمجھا جاتا ہے اور صحیح مہارت کی تربیت کی مدد سے، وہ نہ صرف کاروبار میں جدت لا سکتے ہیں اور عالمی معیار کی خدمات فراہم کر سکتے ہیں، بلکہ اقتصادی ترقی، جدت، مسابقت کی حوصلہ افزائی اور غربت کو کم کر سکتے ہیں۔ لہٰذا اب جب کہ ہم کووڈ-19 وبائی مرض سے  ابھر رہے ہیں، ان کو بااختیار بنانے اور ایک ایسی دنیا بنانے کے قابل بنانے کی اشد ضرورت ہے جہاں ہمارے پاس ملازمت کے متلاشیوں سے زیادہ ملازمت فراہم کرنے والے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ یہ شراکت داری روزگار، ترقی اور صنعت کاری کے لیے ایک روڈ میپ فراہم کرے گی۔

 انسانی وسائل کی ایگزیکٹیو ڈائرکٹر محترمہ انورادھا رازدان نے کہا کہ ہنر مندی کی ترقی خود کفیل ہندوستان کی تعمیر کی طرف پہلا اور سب سے اہم قدم ہے اور ہم ایچ یوایل میں اس مہم کی تہہ دل سے حمایت کرتے ہیں۔ ایک کمپنی کے طور پر، ہم نے 2030 تک ہندوستان میں 15 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کی ملازمت میں اضافہ کرنے کے مقصد کے ساتھ ان کو اپ گریڈ کرنے اور دوبارہ ہنر فراہم کرنے کے لیے ایک سماجی عزم کیا ہے۔ ہم اپنی افرادی قوت کو مستقبل کے لیے معقول بنانے کی خاطر ان کی صلاحیتوں کو بھی اپ گریڈ کریں گے۔ اس سمت میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر، ہم نے این آئی ایس بی ڈی اور ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ (ایم ایس ڈی ای) کی وزارت کے ساتھ شراکت داری پر دستخط کیے ہیں، جہاں ایچ یوایل نوجوانوں میں ہنر مندی کو فروغ دینے اور کاروباری ذہنیت کو ابھارنے میں مدد کرے گا۔ ہم طویل مدتی، ایک طویل اور ثمرآور  شراکت داری کی امید کرتے  ہیں۔

ایچ یوایل ذریعہ معاش کو فروغ دینے کے لیے ہنر کے حصول اور علم سے متعلق آگاہی (سنکلپ) پروجیکٹ کی حمایت کے لیے این آئی ایس بی یو ڈی کو 63,00,000 روپے بھی دے رہا ہے، جس کا مقصد کاروباری ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنا، بہتر مارکیٹ کنیکٹیوٹی لانا اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کی شمولیت ہے۔

 

*************

( ش ح ۔ ع ح(

U. No. 8589


(Release ID: 1848280) Visitor Counter : 156
Read this release in: English , Hindi