کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

  او ڈی او پی پہل قدمی


ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ(او ڈی او پی) کے تحت، 557 اضلاع میں برآمدی منصوبے تیار کیے گئے، 218 اضلاع میں  ڈی ای پی سیز نے اپنایا

ریاستی ایکسپورٹ پروموشن کمیٹیاں (ایس ای پی سیز) اور ڈسٹرکٹ ایکسپورٹ پروموشن کمیٹیاں(ڈی ای پی سیز) 36 ریاستوں/ ریاست کے زیر انتظام علاقوں میں تشکیل دی گئی ہیں

Posted On: 03 AUG 2022 3:45PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت کی وزارت میں وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ مرکزی حکومت نے ملک کی مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ(او ڈی او پی) شروع کیا ہے۔  ایک ضلع  ایک پروڈکٹ  پروگرام کو(او ڈی او پی) کو ایک ضلع کی حقیقی صلاحیت کو محسوس کرنے، معاشی ترقی کو بڑھاوا دینے، روزگار  کے مواقع پیدا کرنے اور دیہی صنعت کاروں کو آتم نر بھر بھارت کے ہدف تک لے جانے کی طرف ایک انقلابی قدم کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ او ڈی او پی پہل کو عملی طور پر ڈی جی ایف ٹی ، ڈپارٹمنٹ آف کامرس کے‘(ڈسٹرکٹ برآمدات  ہب ڈی ای ایچ)، اقدام کے ساتھ ضم کر دیا گیا ہے، جس میں ایک بڑے اسٹیک ہولڈر کے طور پر محکمہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت(ڈی پی آئی آئی ٹی) شامل ہے۔

او ڈی او پی  اقدام کا مقصد ملک کے تمام اضلاع میں متوازن علاقائی ترقی کو فروغ دینا ہے تاکہ تمام خطوں میں مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی کو ممکن بنایا جا سکے۔ مقصد یہ ہے کہ ملک کے ہر ضلع کو، ضلع میں برآمدی صلاحیت کے حامل مصنوعات کی نشاندہی  کرتے ہوئے ایک مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ ہب میں تبدیل کیا جائے ۔ ریاستی برآمدات کو فروغ دینے والی کمیٹیوں(ایس ای پی سیز) اور ڈسٹرکٹ ایکسپورٹ پروموشن کمیٹیوں (دی ای پی سیز) کی شکل میں ادارہ جاتی طریقہ کار 36 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تشکیل دیا گیا ہے تاکہ برآمدات کو فروغ دینے میں مدد فراہم کی جا سکے اور اضلاع میں برآمدی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔

غیر ملکی منڈیوں کے لیے شناخت شدہ مصنوعات اور خدمات کے لیے اضلاع کے برآمدی ایکشن پلانز تیار کیے جاتے ہیں، جس میں مقامی برآمد کنندگان/مینوفیکچررز کو مناسب مقدار میں اور مطلوبہ معیار کے ساتھ، ممکنہ خریداروں تک پہنچنے کے لیے شناخت شدہ مصنوعات کی تیاری/مینوفیکچرنگ میں مدد کرنے کے لیے درکار مخصوص اقدامات شامل ہیں۔ ان منصوبوں میں ایسی شناخت شدہ مصنوعات/سروسز کی برآمدات کے لیے چیلنجز کی نشاندہی اور ان سے نمٹنے، سپلائی چین کو بہتر بنانے، مارکیٹ تک رسائی اور برآمدات میں اضافہ کے لیے مدد فراہم کرنا بھی شامل ہے۔ اب تک تقریباً 557 اضلاع میں برآمدی منصوبے تیار کیے جا چکے ہیں اور تقریباً 218 میں ڈی ای پی سیز نے ان منصوبوں کو اپنایا ہے۔

ملک کے ہر ضلع میں دی ای ایچ  اور او ڈی او پی  کے تحت مصنوعات کی شناخت کی گئی ہے۔ منتخب کردہ مصنوعات کی رینج متعدد شعبوں، وزارتوں اور محکموں پر محیط ہے،  جس میں  کسانوں، بُنکروں، کاریگروں، اضلاع کے دیگر پروڈیوسر اور فروخت کنندگان کی مصنوعات شامل ہیں۔ ‘ضلع ایکسپورٹ ہب’ اقدام کے تحت شناخت شدہ مصنوعات کی ریاست وار/ضلع وار فہرست درج ذیل لنک پر دستیاب ہے: -

https://exporthubs.gov.in/images/pdf/Final%20Product%20List.pdf

او ڈی او پی / دی ای ایچ کے اقدامات آتم  نربھر بھارت، ووکل فار لوکل  اور میک ان انڈیا کے مقصد کے حصول میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، شناخت شدہ مصنوعات کی مینوفیکچرنگ اور برآمدات کو نمایاں طور پر بڑھا کر روزگار کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

*************

 

 

ش ح س ب۔ ر‍‌ض

U. No.8659


(Release ID: 1848235) Visitor Counter : 131


Read this release in: English