وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

بچوں کو اسکولوں میں واپس لانے کی کوششیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 AUG 2022 3:59PM by PIB Delhi

تعلیم کی وزیر مملکت  محترمہ انّ پورنا دیوی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے نے 19-2018  سے نافذ  العمل اسکولی تعلیم کے لیے ایک مربوط مرکز کی اسپانسر شدہ اسکیم - سمگر شکشا  کا آغاز کیا ہے۔ اس اسکیم کو اب این ای پی 2020  کی سفارشات کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام بچوں کو ایک  سب کی شمولیت  والے  اور جامع کلاس روم ماحول کے ساتھ معیاری تعلیم تک رسائی حاصل ہو، جس میں سیکھنے کے عمل  میں ان کے متنوع پس منظر، کثیر لسانی ضروریات، مختلف تعلیمی صلاحیتوں کا خیال رکھا جاسکے اور انہیں  سرگرم طور پر  شامل کیا جاسکے ۔

مذکورہ  اسکیم کے تحت، اسکولوں سے باہر بچوں (او او  ایس سی) کی تعداد کو کم کرنے کے لیے مختلف سرگرمیاں انجام دینے کی خاطر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی مدد فراہم کی جاتی ہے، جس میں سینئر سیکنڈری سطح تک نئے اسکولوں کو کھولنا/ انہیں مستحکم  بنانا، اسکول کی عمارتوں اور اضافی کلاس رومز کی تعمیر اور قیام، کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیوں کی جدید کاری  اور اسے چلانا، نیتا جی سبھاش چندر بوس آواسیہ ودیالیوں کا قیام، مفت یونیفارم، مفت نصابی کتابیں، ٹرانسپورٹ بھتہ  ، اندراج اور انہیں   اپنی  تعلیم  جاری  رکھنے کی مہم شروع کرنا شامل ہیں۔ مزیدیہ کہ ، اسکول سے باہر بچوں کے داخلے کے لیے خصوصی تربیت اور رہائش نیز بڑے بچوں کے لیے غیر رہائشی تربیت، سیزنل ہاسٹلس/رہائشی کیمپس، کام کی جگہوں پر خصوصی تربیتی مراکز، ٹرانسپورٹ/تحفظ  کی سہولت بھی  فراہم کی جاتی ہے  تاکہ بچوں کو  باقاعدہ  اسکولی سسٹم  میں   واپس  لایا جاسکے ۔ مزید  یہ کہ، مختلف ضروریات کے حامل  بچوں کے لیے طلباء کی تعلیم  پر مبنی جز کے تحت، خصوصی ضروریات کے حامل بچوں کی شناخت اور نشان دہی کر کے  انہیں  ایڈز  اور آلات، بریل کٹس ،  کتابیں،  سیکھنے  کا  مناسب تدریسی  مواد اور معذور لڑکیوں کے لیے وظیفہ وغیرہ  کی شکل میں  مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔

مزید یہ کہ ،22-2021 میں پہلی مرتبہ ،  16  سے 19  سال کی عمر کے اسکول سے باہر کے  اُن بچوں کو ،۔ جو سماجی، معاشی طور پر  پسماندہ طبقے  سے تعلق رکھتے ہیں، انہیں این  آئی او ایس /  ایس  آئی او ایس  کے ذریعہ   اپنی  تعلیم مکمل کرنے ،  کورس کے مواد  اور سرٹیفکیشن  کورس  تک رسائی لئے    2000  روپے تک کی سالانہ مالی امداد  کا تصور کیا گیا ہے۔

’پردھان منتری پوشن شکتی نرمان‘ (پی ایم -پوشن) کے تحت سرکاری اور سرکار کی  امداد  سے چلنے والے  اسکولوں میں تعلیم کی ابتدائی سطح پر طلباء کو گرم پکا ہوا کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔

نیز، آر ٹی ای ایکٹ کی دفعہ  10 میں کہا گیا  ہے کہ یہ سبھی  والدین یا سرپرست کے لئے یہ ضروری ہوگا کہ  وہ  اپنے بچے یا وارڈ کو،  اپنے حساب  سے پڑوس کے اسکول میں ابتدائی تعلیم کے لیے داخل کرائیں  یا انہیں  داخلہ دلائیں۔

اس کے علاوہ، نیشنل مینس کم میرٹ اسکالرشپ اسکیم کے تحت معاشی طور پر کمزور طبقوں کے ہونہار طلباء کو اسکالرشپ دی جاتی ہے تاکہ 8 ویں   کلاس کے بعد  طلباء کے  اسکول چھوڑنے کے رجحان کو روکا جاسکے اور انہیں ثانوی مرحلے  میں پڑھائی جاری رکھنے کی ترغیب دی جاسکے۔

اسکولی تعلیم  اور خواندگی  کے محکمے  نے  نشٹھا نام کے مربوط ٹیچر ٹریننگ پروگرام کے ذریعے ابتدائی سطح پر سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے ایک قومی مشن کا آغاز کیا ہے ۔ بنیادی سطح پر پڑھانے والے اساتذہ کے لیے نشٹھا تین اعشاریہ صفر  کا آغاز بنیادی خواندگی اور شماریات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تیار کیا  گیا ہے، یہ نشٹھا پروگرام   12 ماڈیولز پر مشتمل ہے ،جس میں کھلونوں  پر مبنی تدریسی عمل  شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ش ر۔ ق ر۔

(2022۔08۔04)

U- 8653


(ریلیز آئی ڈی: 1848233) وزیٹر کاؤنٹر : 480
یہ ریلیز پڑھیں: English