کوئلے کی وزارت
درآمد شدہ کوئلہ
Posted On:
03 AUG 2022 4:12PM by PIB Delhi
کوئلہ ، کان کنی اورپارلیمانی امور کےمرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ملک میں ہی پیدا کیئےجانےوالا تقریبا 80 فیصد کوئلہ بجلی سیکٹر میں سپلائی کیا جاتا ہے ۔ کچھ تھرمل پاور پلا نٹس، ہائی جی سی وی درآمد شدہ کوئلہ خصوصی طو ر پراستعمال کررہے ہیں جبکہ دیگر تھرمل پاور پلانٹس بھی مختلف پلانٹس کے لئے آمیزش مقاصد کے لئے کوئلہ درآمد کررہے ہیں ۔بجلی کی مانگ میں حالیہ اضافہ کے بعد کوئلے کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں سے نمٹنےکےلئے بجلی کی وزارت نے آمیزش مقصد کے لئے 10 فیصد کوئلہ درآمد کرنے کی خاطر بجلی گھروں کے لئے 28اپریل 2022 کو ایک ایڈوائزری جاری کی تھی۔ بجلی کی وزارت نے ریاستی سرکاروں اور ریاستی جی ای این سی اوز اورآئی ٹی پیز کو یکم اگست 2022 کو اپنی تازہ ترین ایڈوائزری کے ذریعہ فیصلہ کیا ہے کہ اب سے ریاستیں آپی پی پیز اور کوئلے کی وزارت ، گھریلو کوئلے کی سپلائی کی فراہمی کاجائزہ لینے کے بعد آمیزش کی اوسط کافیصلہ کرسکتی ہیں ۔این ٹی پی سی اور ڈی وی سی کو یکم اگست 2022 کی ایک اور ایڈوائزری کے ذریعہ بجلی کی وزارت نے منجملہ فیصلہ کیا ہے کہ این ٹی پی سی ڈی وی سی کو ہدایت دی ہے کہ وہ جین کو سطح پر آمیزش کی اوسط میں 5 فیصد کم کرے اور صورتحال پر قریبی نگاہ رکھے۔
آئی پی پیز کو چھوڑ کر نوٹیفائڈ قیمتوں پر گھریلو کوئلہ جی ای این سی او کو سپلائی کیا جاتاہے اوراس میں وقتا فوقتا ہی نظر ثانی کی جاتی ہے۔ دوسری جانب مانگ کی سپلائی کی صورتحال ، جہاز رانی اور لوجسٹک ضرورتوں کے علاوہ دیگر بین الاقوامی عوامل کی بنیاد پر وقتا فوقتاکوئلے کی بین الاقوامی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آتاہے۔ حالیہ وقت میں کوئلے کی بین الاقوامی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔ مختلف مرکزی جی ای این سی اوز، ریاستی سرکاریں، ریاستی جی ای این سی اوز ہرسال کوئلے کی درآمد میں شامل ہوتے ہیں اور وہ شرحیں جس پر وہ کوئلہ درآمد کرتے ہیں ، کوئلے کی وزارت کے ساتھ انکے ذریعہ وہ شرحیں مشترک نہیں کی جاتیں۔ البتہ سابقہ برسوں کے لئے ڈی جی ایف ٹی سے کوئلے کی وزارت کی جانب سے حاصل کئے گئے کوئلے کی مجموعی درآمداتی ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئلےکی اوسط قیمت /شرح ہمیشہ گھریلو کوئلے کے مقابلے زیادہ ہوتی ہے ۔
مورخہ 28 اپریل 2022 کو بجلی کی وزارت کی ایڈوائزری کے مطابق کوئلے کی درآمد بجلی گھروں کے ذریعہ کی جاسکتی ہے اور کوئلے کی درآمد ان کے اپنے وسائل یاکول انڈیا لمیٹڈ کے ذریعہ کئےگئے کوئلے کی درآمد کے ذریعہ کی جاسکتی ہے ۔اس کے مطابق کوئلے کی وزارت کی طرف سے سی آئی ایل کو مشورہ دیاگیاہے کہ وہ خواہش مندگراہکوں کےلئےکوئلے کی درآمد کےلئے ایک مرکزی ایجنسی کے طور پر کام کرے ۔ حکومت کی مذکورہ ایڈوائزری کے اعتبار سے سی آئی ایل نے خواہش مند بجلی گھروں کو کوئلہ سپلائی کرنے کے لئے 22 جولائی سے 23 جون تک کی مدت کے لئے کوئلے کی درآمدکے لئے کھلے ٹینڈرجاری کئے ہیں اور مذکورہ ٹینڈرکے ذریعہ کامیاب ایل -1 بولی لگانےوالے کو اسائنمنٹ دیا ہے ۔
************
ش ح ۔ ح ا۔ ف ر
U. No.8656
(Release ID: 1848228)
Visitor Counter : 107