تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سہکار سےسمردھی کی حصولیابیاں

Posted On: 03 AUG 2022 3:52PM by PIB Delhi

امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ کوآپریٹو سیکٹر کو متحرک کرنے، شفافیت لانے، جدید کاری، کمپیوٹرائزیشن، مسابقتی کوآپریٹیو بنانے اور ریاست اتراکھنڈ سمیت ملک بھر میں نچلی سطح تک اس کی رسائی کو وسعت دینےکے لیے، امداد باہمی کی وزارت  منجملہ سمیت 'ساہکار سے سمردھی' کے تحت مختلف اقدامات کر رہی ہے۔:

  1. پہلی جون 2022 کو مرکزی کابینہ نے  گورنمنٹ ای مارکیٹنگ پلیٹ فارم پر خریدار کی  حیثیت سے اندراج کرنے کے لئے کوآپریٹیوز کو اجازت دینے کافیصلہ کیا ہے جس سے کہ وہ ملک بھر کے  گورنمٹنٹ ای مارمارکیٹنگ پورٹل پر تقریبا 40 لاکھ اندراج شدہ وینڈر سے  خدمات اورسامان کی خریداری کرسکیں ، اس سے  کوآپریٹیوز کو بچت کرنے میں مدد ملے گی اوران کی خریداری نظام میں شفافیت میں بہتری آئے گی ۔
  2. مرکز کے اسپانسر کردہ پروجیکٹ  کمپیوٹرائزیشن آف پرائمری ایگریکلچر  کریڈٹ سوسائٹیز (پی ایس ای ایس ) 29 جون 2022 کو شروع کیا گیا ہے  اور 63000 فعال پی ایس ای ایس کے ڈیجیٹائزیشن کے لئے 2516 کرور روپئے کا بجٹ تخمینہ مختص کیا گیا ہے ۔
  3. پی ایس ای ایس کے لئے  ماڈل بائیلاز مسودہ ریاستی سرکاروں، نیشنل کوآپریٹیو فیڈریشنوں اور دیگر تمام شراکت داروں کے صلاح و مشورے سے تیار کیا جارہا ہے تاکہ ان کی سرگرمیو ں کو وسعت دی جاسکے اور گاؤں سطح پر انہیں درخشاں ، کثیر مقصدی،معاشی کمپنیاں بنایا جاسکے ۔
  4.  حکومت نے مورخہ 25 اکتوبر 2021 کو اپنے نوٹیفکیشن میں کوآپریٹیو شوگر ملوں کو بڑی راحت کی پیشکش کی ہے  اور یہ وضاحت شوکر کوآپریٹیو ملوں پر مناسب اور منافع بخش قیمت (ایف آر پی) یا اسٹیٹ ایڈوائزڈ پرائس (ایس اے پی) ، جیسا کہ معاملہ ہو  کسانوں کو  گنے کی زیادہ قیمت ادا کرنے پر اضافی انکم ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا ۔
  5. ان کوآپریٹیو سوسائٹیو ں کے لئے  کوآپریٹیو سوسائٹی پر سرچارج 12 فیصد سے گھٹا کر 7 فیصد کردیا گیا ہے جن کی  کل آمدنی ایک کروڑ روپئے سے زیادہ ہے اور 10 کروڑ روپئے تک ہے، تاکہ کوآپریٹیو سوسائٹیوں اوران کے ممبروں کی آمدنی بڑھائی جاسکے ۔
  6. کوآپریٹیوز کے لئے کم سے کم متبادل ٹیکس (ایم اے ٹی) کی شرح 18.5 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد کردی گئی ہے تاکہ  کارپوریٹ کے ساتھ  انہیں  مساوی مواقع فراہم کئے جاسکیں ۔
  7. امداد باہمی پر مبنی معاشی ترقی ماڈل ، غیرشیڈولڈ اربن کوآپریٹیو بینک، اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک اور ڈسٹرکٹ  سینٹرل کوآپریٹیو بینکوں کو  تقویت دینے کے لئے کوآپریٹیو اداروں کو مناسب ، سستا اور وقت پر قرض فراہم کرنے کے لئے  مورخہ 3 فروری 2022 کے سرکلر میں  گارنٹی فنڈ ٹرسٹ (سی جی ٹی ایم ایس ای)اسکیم میں ممبرلینڈنگ انسٹی ٹیوشن کے طور پر نوٹیفائی کیا گیا ہے ۔
  8.  8 جون 2022 کو حکومت نے  کوآپریٹیو بینکنگ سیکٹر میں کئی فیصلے کئے ہیں تاکہ امداد باہمی کی ترقی کو ایک نئی جہت دی  جاسکے ۔
  1. شہری کوآپریٹیو بینکوں اور دیہی کوآپریٹیو بینکوں (آر سی بیز- اسٹیٹ کوآپریٹیو بینکو، ڈسٹرکٹ سینٹرل کوآپریٹیو بینکوں) کے لئے انفرادی ہاؤسنگ کے قرض کی حد کو دوگناکردیا گیا ہے ۔
  2. دیہی کوآپریٹیو بینکوں (آر سی بیز) کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ کمرشیل ریئل ا سٹیٹ رہائشی ہاؤسنگ سیکٹر کے لئے قرض لے ۔
  3. اربن کوآپریٹیو بینکوں ( یو سی بیز) کو اب اس بات کی اجاز ت دی گئی ہے کہ وہ کمرشیل بینکوں جیسے اپنے گاہکوں کو ڈوراسٹیپ بینکنگ  سہولت  فراہم  کرے۔

9.وزارت امداد باہمی کی ہمہ گیر ترقی کے مقصد سے خوشحالی کے لئے تعاون  اسکیم تشکیل دینے کے لئے اقدامات کررہی ہے ۔

10. ملک بھر میں کوآپریٹیو تعلیم اور تربیتی اداروں کو جدید بنانے اورانہیں پیشہ ور بنانےکے لئےایک اسکیم بھی تشکیل دے رہی ہے ۔

مذکورہ باتوں کے علاوہ وزارت فی الحال کوآپریٹیو زکے لئے  قومی سطح کی ایک نئی پالیسی تشکیل دینے کے عمل سے  گزرر ہی ہے ۔ نئی امداد باہمی کی نئی پالیسی کی دوروہ قومی کانفرنس  تمام ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے امداد باہمی کے سکریٹریوں / آر سی ایس  کے تعاون سے  12 اور 13 اپریل 2022کو منعقد ہوئی تھی جس میں  قانونی فریم ورک، ریگولیٹری کی شناخت ، پالیسی اور آپریشنل رکاوٹوں ، کاروبار کوآسان بنانے ، حکمرانی کو مستحکم کرنے کے لئےاصلاحات ، نئی اورسماجی امداد باہمی کو فروغ دینے ، امدادباہمی کو درخشاں معاشی کمپنیاں بنانے، امداد باہمی میں تعاون کرنے اورامداد باہمی کی رکنیت بڑھانےجیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا ۔ اس کے  علاوہ وزارت کی ویب سائٹ کےذریعہ شراکت داروں سے پالیسی مسودہ پر تجاویز طلب کی گئی تھیں ۔

حکومت ہند کی تمام اسکیموں اور پروجیکٹوں کا مقصد اتراکھنڈکی ریاست سمیت تمام ریاستوں میں امدداد باہمی کے سیکٹر متحرک بناناہے ۔ اس وزارت کی تشکیل 6 جولائی 2021  کو نیشنل کوآپریٹیو ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( این سی ڈی سی) کی طرف سے قرض کے طور پر 73 کروڑ روپئے کی رقم جاری کی گئی تھی۔ یہ رقم  این سی ڈی سی کی طرف سے  راجیہ  سمیکت وکاس پریوجنا کے  نفاذ کے لئے تھی جس کا مقصد  روز گارکے مواقع پیدا کرنا ، مارکیٹ کی توسیع، کوآپریٹیو کلسٹر فارمنگ اوربنیادی ڈھانچے کی تشکیل سمیت مجموعی مضبوط ترقی ہے ۔ 

 

************

 

ش ح ۔ ح ا۔ ف ر

U. No.8647


(Release ID: 1848211) Visitor Counter : 143
Read this release in: English