دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری آواس یوجنا- گرامین(پی ایم اے وائی- جی) کے تحت ا ہداف

Posted On: 03 AUG 2022 4:38PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی ہے کہ دیہی علاقوں میں ‘‘سب کے لیے مکان’’ کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے، دیہی ترقی کی وزارت 1 اپریل 2016 سے پردھان منتری آواس یوجنا- گرامین (پی ایم اے وائی۔ جی)  کو  نافذ  کر رہی ہے تاکہ اہل دیہی گھرانوں کو مجموعی طور پر، مارچ 2024 تک بنیادی سہولیات کے ساتھ 2.95 کروڑ پکے مکانات تعمیر کرنے کے ہدف کے ساتھ مدد فراہم کی جا سکے۔

 

 پی ایم اے وائی۔ جی  کے تحت 2.95 کروڑ مکانات کے مجموعی ہدف میں سے، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں(یو ٹیز) کو پہلے ہی 2.70 کروڑ مکانات مختص کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 2.44 کروڑ مکانات مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے مستفیدین کے لیے منظور کیے گئے ہیں۔ اور  28.07.2022  تک  1.90 کروڑ مکانات مکمل ہو چکے ہیں۔ ریاست/  مرکز کے زیر انتظام علاقے کے حساب سے تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

28.7.2022 تک  پی ایم اے وائی۔ جی کے تحت کامیابیوں کی ریاست وار تفصیلات

(یونٹس اعداد میں)

نمبرشمار

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے

ایم  او آر ڈی کے ذریعہ مختص کردہ ہدف

ریاست/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ذریعہ منظور شدہ  مکانات

تکمیل شدہ مکانات

1

اروناچل پردیش

40,354

35,450

5,272

2

آسام

19,74,204

12,91,350

5,97,207

3

بہار

38,71,194

36,70,690

26,72,765

4

چھتیس گڑھ

10,97,150

10,96,478

8,25,325

5

گوا

1,548

243

133

6

گجرات

4,49,167

4,33,454

3,82,443

7

ہریانہ

30,218

27,314

21,049

8

ہماچل پردیش

15,483

15,108

10,225

9

جموں وکشمیر

2,01,633

1,95,228

92,256

10

جھارکھنڈ

16,03,268

15,83,865

12,37,274

11

کیرالہ

36,827

34,516

20,499

12

مدھیہ پردیش

37,89,400

37,23,026

26,23,548

13

مہاراشٹر

14,61,075

12,60,600

8,35,405

14

منی پور

46,166

34,509

15,144

15

میگھالیہ

80,848

62,370

30,487

16

میزورم

20,518

13,983

5,587

17

ناگا لینڈ

24,775

22,301

4,239

18

اوڈیشہ

26,92,515

18,38,552

16,96,799

19

پنجاب

41,117

37,499

23,170

20

راجستھان

17,33,959

17,26,729

13,25,104

21

سکم

1,409

1,370

1,070

22

تملناڈو

8,17,439

7,53,296

3,77,593

23

تریپورہ

2,77,398

2,31,962

1,23,123

24

اترپردیش

26,14,821

26,10,310

25,76,543

25

اترا کھنڈ

29,052

28,445

22,962

26

مغربی بنگال

34,88,456

34,68,216

33,49,178

27

انڈمان ونکوبار

1,337

1,347

1,117

28

دادر اور نگر حویلی، دمن اور دیو

6,803

5,583

2,186

29

لکشدیپ

45

45

45

30

*پدوڈچیری

-

-

-

31

آندھرا پردیش

2,48,682

67,562

46,707

32

کرناٹک

3,07,746

1,60,880

1,01,675

33

* تلنگانہ

-

-

-

34

لداخ

1,906

1,906

1,428

 

مجموعی تعداد

2,70,06,513

2,44,34,187

1,90,27,558

* پڈوچیری اور تلنگانہ  میں پی ایم اے وائی۔ جی کا نفاذ نہیں کیا جارہا ہے۔

پی ایم اے وائی۔ جی کے تحت، استفادہ کنندگان کو میدانی علاقوں میں 1.20 لاکھ روپے اور پہاڑی ریاستوں (شمالی مشرقی ریاستوں اور جموں و کشمیر اور لداخ کے یو ٹیز سمیت)، مشکل علاقوں اور مربوط ایکشن پلان (آئی اے پی) اضلاع  میں 1.30 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ سوچھ بھارت مشن – گرامین(ایس بی ایم۔ جی) ، مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم (ایم جی این آر ای جی  ایس ) یا فنڈنگ ​​کے کسی دوسرے  مخصوص   ذریعہ کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے بیت الخلاء کی تعمیر کے لیے-/ 12,000 روپے کی اضافی امداد دی جاتی ہے۔ مزید یہ کہ پی ایم اے وائی-جی سے فائدہ اٹھانے والے کو ایم جی این آر ای جی  ایس کے ساتھ اس کے مکان کی تعمیر کے لیے موجودہ شرحوں پر 90/95  افرادی دن کی غیر ہنر مند اجرت کی ملازمت کی مدد فراہم کرنا لازمی ہے۔ پی ایم اے وائی۔ جی کے تحت گھرانوں کو دیگر متعلقہ اسکیموں کے ساتھ مل کر پانی، ایل پی جی  اور بجلی کے کنکشن بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔

*************

 

ش ح س ب۔ ر‍‌ض

U. No.8636

 


(Release ID: 1848180)
Read this release in: English , Manipuri