وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

قومی تعلیمی پالیسی میں مادری زبان میں تکنیکی تعلیم فراہم کرنا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 AUG 2022 3:57PM by PIB Delhi

بہتر مفاہمت اور بہتردرس و تدریس ماحصل کے لیے ہندوستانی زبانوں میں تعلیم فراہم کرنے کی غرض سےقومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے مطابق  تکنیکی تعلیم کی کل ہند کونسل (اے آئی سی ٹی ای) نے سال 22-2021 میں ہندوستانی زبانوں میں تکنیکی تعلیم کی پہل کی ہے۔ ہندوستانی زبانوں میں انجینئرنگ کے کورس کا مواد فراہم کرنے کے لیے اے آئی سی ٹی ای نے ہندوستان کی 12 شیڈیول زبانوں میں، سال 22-2021 میں ’’اے آئی سی ٹی ای ٹیکنیکل بک رائٹنگ اور ٹرانسلیشن‘‘ متعارف کرایا ہے۔ جن زبانوں میں یہ مواد فراہم کرایا گیا ہے ان میں ہندی، مراٹھی، بنگالی، تمل، تیلگو، گجراتی، کنڑ، پنجابی، اڈیہ، آسانی، اردو اور ملیالم شامل ہیں۔اے آئی سی ٹی ای نے’اے آئی سی ٹی ای ٹرانسلیشن آٹو میشن آرٹیفیشل انٹلیجنس ٹول‘ نامی ایک ٹول بھی تیار کیا ہے جو انگلش زبان کے آن لائن کورسز کو مختلف زبانوں میں ترجمہ کرنے کے لیے ہے۔ پہلے سال کے لیے، 22 کتابوں (پلومہ لیور پر بارہ کتابیں اور انڈر گریجویٹ سطح پر دس کتابیں) کا ترجمہ ہندوستان کی 9 زبانوں میں کیا گیا ہے۔ 23-2022 میں اے آئی سی ٹی ای، انگلش میں دوسرے سال کی اوریجنل بک رائٹنگ کے عمل کا پہلے ہی آغاز کرچکی ہے۔ 88 مضامین(ڈگری کی سطح پر 42 اور ڈپلومہ کی سطح پر 46) کی  شناخت اے آئی سی ٹی ای کے ذریعے کی گئی ہے جو کہ دوسرے سال کے لیے ہےاور اس کا  12 ہندوستانی زبانوں میں باب وار ترجمے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، حکومت، متعلقہ ریاستوں سے ، ریاستوں کے ہر ایک ڈگری اور ڈپلومہ لیول کے اداروں کی لائبریری کے لیے ہندوستانی زبانوں میں کتابوں کے ایک سیٹ کی تقسیم کے لیے متعلقہ ریاستوں کے تکنیکی تعلیم کے محکموں کے ساتھ تال میل بھی کر رہی ہے۔

بنگالی، ہندی، گجراتی، کنڑ، مراٹھی، تمل اور تیلگو کی 7 علاقائی زبانوں میں 10 ریاستوں میں 29 اداروں کی شناخت ایک یا زیادہ مضامین میں انجینئرنگ کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

اترپردیش کے طلباء سمیت طلباء کو مالی امداد فراہم کرنے کی مختلف اسکیمیں وزارت تعلیم کے ذریعے نافذ کی جارہی ہیں جن میں کالج اور یونیورسٹی کے طلباء کے لیے اسکالر شپ کی مرکزی شعبے کی اسکیم (سی ایس ایس ایس)، مرکزی شعبے کی سود میں مراعات کی اسکیم (سی ایس آئی ایس)، پوسٹ گریجویٹ (پی جی) اسکالر شپ، خصوصی صلاحیتوں کے حامل طلباء کے لیے سکشم اسکالر اسکیم، طالبات کے لیےپرگتی اسکالر اسکیم، اے آئی سی ٹی ای ڈاکٹوریل فیلو شپ (اے ڈی ایف) وغیرہ شامل ہیں۔

یہ معلومات تعلیم کے وزیر مملکت ڈاکٹرسبھاش سرکار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.8613

(ش ح - اع - ر ا)   

 


(ریلیز آئی ڈی: 1848136) وزیٹر کاؤنٹر : 279
یہ ریلیز پڑھیں: English