خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

مشن وتسلیہ اسکیم میں پرائیویٹ شعبے کی سرگرمی

Posted On: 03 AUG 2022 1:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،03اگست، 2022 / مشن وتسلیہ اسکیم دیرپا ترقیاتی مقاصد ایس ڈی جی کے مطابق ترقی اور بچوں کی حفاظت کی ترجیحات کے حصول کےلیے ایک خاکہ ہے۔ اس میں بچوں کےحقوق پر زور دیا گیا ہےاور اس کے لیے  وکالت اور بیداری لانے نیز ، جواں سال بچوں کی دیکھ بھال کو مستحکم کرنے پر زور دیا گیا ہے جس کے لیے نعرہ ہے ’’کوئی بچہ پیچھے نہ رہ جائے‘‘۔جواں سال بچوں کے انصاف (بچوں کی دیکھ بھال اور حفاظت ) قانون 2015 کی شقوں اور بچوں کو جنسی جرائم سے محفوظ رکھنے کے قانون 2012 کے تحت مشن پر دمل درآمد کے لیے بنیادی لائحہ عمل فراہم کیا گیا ہے۔

اس اسکیم پر عمل درآمد مرکز کی طرف سے اسپانسر کی گئی اسکیم کے تحت کیا جاتا ہے ۔ یہ عمل درآمد ریاستی سرکاروں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کرکیا جاتا ہے۔اس کے لیے رقوم کی حصہ داری  مرکز اور ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام قانون ساز علاقوں کے درمیان 60 اور 40 کے تناسب سے کی جاتی ہے۔ شمالی مشرقی ریاستوں  اروناچل پردیش، آسام ، منی پور، میگھالیہ ، میزورم، ناگالینڈ ، سکم اور تریپورہ اور دو ہمالیائی ریاستوں ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ نیز جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیے مرکز اور ریاست کے درمیان یہ حصے داری نوے اور دس کے تناسب سے ہے۔  جبکہ مرکز کے زیر انتظام قانون ساز اداروں کے بغیر علاقوں کےلیے 100 فیصد رقم مرکز کے طرف سے دی جاتی ہے ۔

یہ جانکاری خواتین  اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے راجیہ سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

****

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U – 8609



(Release ID: 1848084) Visitor Counter : 82


Read this release in: English