الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی ٹی میں ملازمین کی تعداد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 AUG 2022 3:25PM by PIB Delhi

نیشنل ایسوسی ایشن آف سافٹ ویئر اینڈ سروسز کمپنیز(نیسکوم) کے مطابق، ہندوستانی اطلاعاتی ٹیکنالوجی(آئی ٹی) انڈسٹری نے مالی سال 2021-22 میں تقریباً 51 لاکھ افراد کو براہ راست ملازمت دی ہے، جن میں سے زیادہ تر آئی ٹی ہنر مند ہیں۔ اس کے علاوہ، پچھلے 7 سالوں میں ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت بڑھتی ہوئی ڈیجیٹلائزیشن کے ساتھ، دیگر اقتصادی شعبوں نے ڈیجیٹل طور پر قابل اور اہل ملازمتوں کے لیے بڑے مواقع پیدا کیے ہیں۔

پچھلے تین سالوں میں ہندوستانی آئی ٹی سیکٹر کی کل آمدنی درج ذیل ہے:

 

مالی سال

آمدنی (یو ایس ڈالر بلین میں)

مالی سال 20-2019

190

مالی سال 21-2020

196

مالی سال 22-2021 ای

227

 

 

 

 

 

 

 

ہندوستان کے ٹریلین ڈالر کے ڈیجیٹل مواقع" پر الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان ٹریلین ڈالر کی ڈیجیٹل معیشت بننے کے لیے تیار ہے اور 2025-26 تک 60 سے 65 ملین ڈیجیٹل طور پر قابل و اہل ملازمتوں کی حمایت کر سکتا ہے۔ نیز،نیسکوم کے مطابق، سال 2026 تک ہندوستانی آئی ٹی صنعت کے لیے افرادی قوت کی متوقع ضرورت تقریباً 95 لاکھ ہوگی، ہندوستان کے لیے آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے اور ان میں سے 55 لاکھ اہم ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز میں ڈیجیٹل طور پر ہنر مند ہوں گے۔ جیسے کلاؤڈ کمپیوٹنگ، اے آئی، بگ ڈیٹا اینالیٹکس اور آئی او ٹی وغیرہ۔

صنعت کی طرف سے اٹھائے گئے کچھ اقدامات میں نئی ​​بھرتی میں اضافہ، ٹائر-II/III شہروں تک آپریشنز کو بڑھانا شامل ہے۔ ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل مہارتوں میں مستقبل کی افرادی قوت کو تیار کرنے کے لیے، الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) اور نیشنل ایسوسی ایشن آف سافٹ ویئر اینڈ سروسز کمپنیز (نیسکوم) نے مشترکہ طور پر’’فیوچراسکل  پرائم‘‘(پروگرام فار ری اسکلنگ/ اپ سائیکلنگ آئی ٹی  افرادی قوت)  پروگرام شروع کیا ہے۔ روزگار کے مواقع جس کا مقصد مستقبل کی ٹیکنالوجیز میں دوبارہ ہنر مندی/ہنر مندی کا ایکو سسٹم بنانا ہے۔ فیوچر سکلز پرائم پروگرام کے تحت فیوچر سکلز پرائم پورٹل پر اب تک 8.20 لاکھ امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا ہے،  جن میں سے نیسکوم کے مطابق، 1.36 لاکھ امیدواروں نے اپنا کورس مکمل کر لیا ہے۔

یہ معلومات الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***********

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-8621

 


(ریلیز آئی ڈی: 1848061) وزیٹر کاؤنٹر : 109
یہ ریلیز پڑھیں: English