سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

شاہراہوں کی جی آئی ایس نقشہ بندی

Posted On: 03 AUG 2022 1:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی،03اگست، 2022 / وزارت نے پی ایم گتی شکتی این ایم پی پورٹل پر قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کی جی آئی ایس نقشہ بندی کےلیے پہل قدمیاں کی ہیں۔ ملک میں قومی شاہراہوں کی کل طوالت تقریباً 141720 کلو میٹر ہے۔ ابھی تک قومی شاہراہوں کی تقریباً 141190 کلومیٹر طوالت کی نقشہ بندی پی ایم گتی شکتی این ایم پی پورٹل پر کی جا چکی ہے۔ اس میں تال میل رکھتے ہوئے اور مربوط منصوبہ بندی پروجیکٹوں کی تیاری و عمل درآمد لاجسٹک کے بندوبست سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے اور مستعد ٹرانسپورٹیشن نظام کی بات کہی گئی ہے۔

گجرات میں قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کی پوری 7885 کلو میٹر طوالت کی نقشہ بندی پی ایم گتی شکتی این ایم پی پورٹل پر کی جا چکی ہے۔ ان میں سے تقریباً 4503 کلو میٹر قومی شاہراہوں کی قطر ار کو ابھی تک مجاز شکل دی گئی ہے۔

 یہ جانکاری سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

 

**********

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔

U – 8606



(Release ID: 1848057) Visitor Counter : 89


Read this release in: English