مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
فور جی،فائیو جی اور ای - بینڈ اسپیکٹرم
Posted On:
03 AUG 2022 3:19PM by PIB Delhi
حکومت بھارتی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو 4 جی، 5 جی اور ای- بینڈ ا سپیکٹرم مصنوعات کی ترقی اور فنڈنگ، ہیکاتھون، پائلٹس سمیت مختلف اقدامات کے ذریعے حل فراہم کر رہی ہے۔
ایسی مقامی ٹیکنالوجی کمپنیاں ہیں جو 4 جی، 5 جی اور ای- بینڈ نیٹ ورک مصنوعات کے مختلف سسٹم پر کام کر رہی ہیں۔ حکومت نے اپنی ڈیجیٹل کمیونی کیشن انوویشن اسکوائر (ڈی سی آئی ایس) اسکیم کے تحت جی5 اور ای-بینڈ ٹیکنالوجیز کے لیے فنڈنگ کو منظوری دی ہے جس میں طے شدہ سنگ میل اور ڈیلیوری ایبلز ہیں۔
حکومت کی آتم نربھر پہل کے مطابق، بی ایس این ایل کو 4 جی نیٹ ورک کے لیے انڈین کور کو تعینات کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ بی ایس این ایل نے اپنے نیٹ ورک میں دیسی 4 جی ٹیکنالوجی میں ایک تفصیلی پروف آف کنسیپٹ (پی او سی) کا انعقاد کیا۔ بھارتی ادارے جیسے تیجس، سسٹم انٹیگریشن کے لیے میسرز ٹی سی ایس کے ذریعے تعاون یافتہ سی- ڈی او ٹی نے 3 جی پی پی تصریحات کے مطابق کیریئر کلاس 4 جی موبائل نیٹ ورک کے لیے ،معیار سے متعلق اکثر ضروریات کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔
ملک میں ٹیلی کام اور نیٹ ورکنگ مصنوعات کی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے، حکومت نے 24 فروری 2021 کو پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم کو نو ٹیفائی کیا ہے، جس کی مالیاتی لاگت اسکیم کی مدت کیلئے 12195 کروڑروپے ہے۔ اس اسکیم کا ہدف مخصوص ٹیلی کام اور نیٹ ورکنگ مصنوعات کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا ہے جس میں 4 جی / 5 جی مصنوعات شامل ہیں۔ جی5 کے لیے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے مقصد کے ساتھ، ملک میں 5 جی مصنوعات کی ڈیزائن پر مبنی مینوفیکچرنگ کی سہولت کے لیے اسکیم کے رہنما خطوط میں ترمیم کی گئی ہے۔
ٹیلی کمیونی کیشن ڈپارٹمنٹ (ڈی او ٹی) نے ٹیکنالوجی کو اپنانے کو بڑھاوا دینے اور جی 5 ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نئے استعمال کے یوز کیسز تخلیق کرنے کی خاطر حل تیار کرنے کے لیے 5 جی ہیکاتھون کی میزبانی کی۔ ڈی او ٹی نے 30 سرفہرست درخواست دہندگان کا انتخاب کیا ہے، جو 5 جی ٹرائلز میں اپنے پروڈکٹس/ ایپلی کیشنز کے مظاہرے کے لیے ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔
حکومت نے یونیورسل سروس اوبلیگیشن فنڈنگ (یو ایس او ایف) کی تجرباتی اسکیم کے تحت دیہی علاقوں میں 4 جی اور ای- بینڈ مصنوعات کے پائلٹس کو لے جانے کے لیے فنڈنگ کو بھی منظوری دی ہے۔ پائلٹ پروجیکٹوں کا تصور موبائل کوریج فراہم کرنے اور دیہی علاقوں میں تیز رفتار رابطے کو بڑھانے کے لیے ہے۔
حکومت نے ٹیکنالوجی کے میدان میں کام کرنے والے ممتاز تعلیمی اور تحقیقی اداروں کے ذریعہ ایک مقامی 5 جی ٹیسٹ بیڈ کی ترقی کے لئے بھی فنڈ فراہم کیا۔ اسے دیسی مصنوعات کی جانچ کے لیے، 5 جی چین میں کہیں بھی، اور بھارتی اداروں کے لیے ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ کو فعال کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ جانکاری مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیوو سنگھ چوہان نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.8602
(Release ID: 1848043)
Visitor Counter : 131