الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

بھارت نیٹ اسکیم

Posted On: 03 AUG 2022 3:21PM by PIB Delhi

ٹیلی مواصلات کا محکمہ (ڈی ا و ٹی) ملک کی تمام گرام پنچایتوں (جی پی ایس) کو آخری میل کنیکٹی ویٹی فراہم کرنے کے لیے بھارت نیٹ پروجیکٹ کو نافذ کر رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر، سی ایس سی  ای۔ گورننس سروسز انڈیا لمیٹڈ - ایک خصوصی مقصد کی گاڑی (سی ایس سی-ایس پی وی) کو تقریباً 77,115 جی پی ایس میں وائی فائی1 ایکسیس (رسائی) پوائنٹ اور 5  ایف ٹی ٹی ایچ کے ذریعے آخری میل کنیکٹی ویٹی فراہم کرنے کے لیے تفویض کیا گیا تھا۔ اب تک، ان جی پیز میں 85717 وائی فائی ایکسیس پوائنٹس اور 126301 ایف ٹی ٹی ایچ کنکشنز نصب ہو چکے ہیں۔

سی ایس سی-ایس پی وی بنیادی طور پر سی ایس سی ایز کے ماحولیاتی نظام کو ان کے عمل/کارروائیوں اور عوامی خدمات جیسے آدھار کارڈ رجسٹریشن، پین کارڈ رجسٹریشن، ٹرین اور ہوائی ٹکٹوں کی بکنگ، بینک سے متعلق معلومات/مالیاتی شمولیت کی ، خدمات ، جی 2سی/ بی 2 سی خدمات، تعلیمی خدمات، صحت کی دیکھ بھال + خدمات وغیرہ ہر شہری کے لئے قائم کی گئی ہیں ۔تاہم، سی ایس سی-ایس پی وی کو اکتوبر،2020  میں بھارت نیٹ پروجیکٹ کے تحت بہار کے دیہاتوں میں جی پی سے اوور ہیڈ آپٹیکل فائبر بچھانے کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ تفویض کیا گیا تھا۔ اس پروجیکٹ کے تحت سی ایس سی نے 32268 گاؤں کے کل ہدف میں سے 30953 گاؤں کو جوڑا ہے۔ ان دیہاتوں میں 28,599 سے زیادہ وائی فائی ایکسیس پوائنٹس اور 35,084 ایف ٹی ٹی ایچ کنکشن سرکاری اداروں میں فراہم کیے گئے ہیں۔

سی ایس سی۔ ایس پی وی کو مختلف ایجنسیوں بشمول بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) کے ساتھ تال میل کرنا ہوگا تاکہ بیک ہال ( الٹا لوٹانا)اور دیگر دیکھ بھال کے مسائل جیسے کہ آپٹیکل فائبر کی خرابیاں، بیٹریوں کی دیکھ بھال، ایئر کنڈیشنگ، سولر پاور سسٹم وغیرہ کو حل کیا جا سکے۔

یہ معلومات الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-8622



(Release ID: 1848010) Visitor Counter : 86


Read this release in: English