سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
بیداری پروگرام
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 AUG 2022 4:58PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اےنارائن سوامی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے نے مختلف اسکیموں کے تحت بیداری کے بہت سے مختلف پروگراموں کااہتمام کیا ہے ۔
- سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت سماجی دفاع کے قومی انسٹی ٹیوٹ نے 2019-20 میں 34 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ، 2021-22 میں 27 ریاستوں اور مرکز کےزیر ا نتظام علاقوں اور 2021-22 میں 31 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اسکولوں اورکالجوں کے طلباء کے لئے پین انڈیا سطح پر انتہائی جوکھم وا لے گروپوں، این ایس ایس اوراین وائی کے ایس رضاکاروں، نوجوان کلبوں، خواتین کلبوں، اوردیگرحساس گروپوں کے لئے بیداری پروگراموں کا اہتمام کیا ۔
- نیشنل درج فہرست ذاتوں کے مالی اور ترقیاتی کارپوریشن (این ایس ایف ڈی سی) نے 2019 سے 2021 تک ہر سال 10 ریاستوں میں بیداری پروگراموں کااہتمام کیا تھا ۔
- قومی پسماندہ طبقوں کے مالیاتی اورترقیاتی کارپوریشن (این بی سی ایف ڈی سی) نے 2019 سے 2021 تک ہر سال 10 ریاستوں میں بیداری پروگراموں کا اہتمام کیا ۔
- قومی صفائی کرمچاریوں کے مالیاتی اور ترقیاتی کارپوریشن ( این ایس کے ایف ڈی سی) نے 2019-20 میں 11 ریاستوں، 2020-21 میں 13 ریاستوں اور 2021-22 میں 7 ریاستوں میں بیداری کے پروگراموں کا اہتمام کیا۔
وزارت نے ملک بھر میں 32 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقو ں کے 272 نشانزد ضلعوں ، (نیز آئوٹر منی پور پارلیمانی حلقوں کے 6 ضلعوں چندیل، چورا چاند پور، امپھال ایسٹ، سینا پتی، تھوول، اکھرل ) میں این اے پی ڈی ڈی آر کے تحت نشہ مکتی بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کا بھی آغاز کیا۔ اس کا مقصد اعلی تعلیمی اداروں، یونیورسٹی کیمپس، اسکولوں اور کمیونٹی پر خصوصی توجہ کے ساتھ نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے غلط اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا اور اس میں ابھیان کی ملکیت اور کمیونٹی کو بھی شامل کرنا تھا۔
************
ش ح ۔ ح ا۔ ف ر
U. No.8592
(ریلیز آئی ڈی: 1847785)
وزیٹر کاؤنٹر : 102