ارضیاتی سائنس کی وزارت
موسم کی ترتیب اور آلودگی
Posted On:
03 AUG 2022 12:20PM by PIB Delhi
متعدد مطالعات ملک کے شہری اور دیہی علاقوں میں بدلتے ہوئے مقامی موسمی ترتیب اور آلودگی کے درمیان مضبوط تعلق کی تصدیق کرتے ہیں۔
مقامی موسم آلودگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ٹھہرے ہوئے موسمی حالات (پرسکون ہوا اور لوورمکسنگ ہائٹ) آلودگی کو منتشر کرنے کے لیے ناسازگار ہیں۔ فضائی آلودگی عالمی موسم کو تبدیل کرنے کا سبب بن رہی ہے، اور موسم کی ترتیب ہوا کے معیار کو تبدیل کرنے کا سبب بنتی ہے۔ عالمی حدت کی وجہ سے، زیادہ شدید موسم جیسے کہ شدید بارش ، لو وغیرہ میں اضافہ ہورہا ہے ، جو ہوا کے معیار کو متاثر کر سکتی ہیں۔ گرمی کی لہریں زمین کی سطح پر اوزون کی آلودگی میں اضافے کا سبب بنتی ہیں کیونکہ فضا میں اوزون بنانے والے کیمیائی عمل گرم درجہ حرارت میں زیادہ ہوتے ہیں۔ سردیوں میں، کم درجہ حرارت اور مستحکم ماحولیاتی حالات کی وجہ سے آلودگی کی سطح بہت زیادہ ہوتی ہے۔
خاص طور پر موسم سرما میں انتہائی موسمی حالات جیسے کم درجہ حرارت، پرسکون ہوا، لومکسنگ ہائٹ اور وینٹی لیشن کوایفی شیئنٹ ہندوستان میں آلودگی کی سطح میں خاص طور پر سندھ و گنگ کے میدانی علاقوں میں نمایاں اضافہ کا سبب بنتے ہیں۔ شدید گرمی کی لہر کے حالات کے دوران، زمینی سطح پر اوزون کی آلودگی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گرمی کے موسم میں فضا میں خشکی اور دھند ذرات کی آلودگی میں اضافہ کرتی ہے۔
یہ معلومات ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
************
ش ح۔ف ا ۔ م ص
(U: 8587)
(Release ID: 1847781)