زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

پچھلے آٹھ سال کے دوران ملک میں کمرشیئل کاشت کاری کے لیے دلہن کے بیجوں کی زیادہ پیداوار دینے والی 300 سے زیادہ اقسام کا اطلاع نامہ جاری کیا گیا

Posted On: 02 AUG 2022 6:04PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،02اگست، 2022 / پچھلے آٹھ سال کے دوران (2014 سےاب تک) ملک میں کمرشیئل کاشت کاری کے لیےدلہن کی زیادہ پیداوار والی 304 قسموں کے لیے اطلاع نامہ جاری کیا گیا جن میں چنے کی 81 ، ارہر کی 50 ، مونگ کی 38، اڑد کی 35، مسور کی 33،  مٹر کی 23،  مویشیوں کے دانے کی 19 اور دیگر دالوں کی 32 قسمیں شامل ہیں۔ اس مدت کے دوران دلہن کی زیادہ پیداوار والی کل 20 قسموں کی بہار میں کمرشیئل کاشت کاری کے لیے اطلاع نامہ جاری کیا گیا ہے۔  ان میں چنے کی 6، ارہر کی 5، سیم کی 3، مٹر اور مونگ کی دو دو اور مسور اور اڑد کی ایک ایک قسم شامل ہے۔

آئی سی اے آر کو مختلف فصلوں کے بیج تیار کرنے کا کام دیا گیا ہے۔ یہ کام زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے کی طرف سے دیا گیا ہے۔ یہ بیج مختلف سرکاری اور پرائیویٹ ایجنسیوں کو فراہم کیا جاتا ہے ۔  پچھلے ست سال کے دوران دلہن کی زیادہ پیداوار والے 96731 کوئنٹل بیجوں کی پیداوار کی گئی ۔ یہ پیداوار تقریباً 77499 کوئنٹل کے انڈینٹ کے تحت تیار کی گئی۔

 یہ جانکاری زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

 

…..

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 8564



(Release ID: 1847652) Visitor Counter : 109


Read this release in: English