زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
ای -نیم کے کاروباری ماڈیول میں ۲۱۷۷ ایف پی او شامل
Posted On:
02 AUG 2022 6:04PM by PIB Delhi
نئی دہلی،02اگست، 2022 / حکومت نے کووڈ – 19 وبا کےدوران ایف پی او تجارتی ماڈیول شروع کیا تھا جس کا مقصد ایف پی او کو آن لائن بولی کے لیےتصویر / کوالٹی معیارات کے ساتھ کلکشن مراکز / کھیتوں سے ان کی مصنوعات کو اپ لوڈ کرنے میں مدد دینا ہے۔ اس سہولت سے کسانوں کو اپنی پیداوار میں منڈیوں میں نہیں لانا پڑتی ۔ ابھی تک 2177 ایف پی او کو قومی زرعی مارکیٹ ای نیم کے پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیا جاچکا ہے۔
ای -نیم اسکیم کے تحت حکومت ہند متعلقہ ہارڈ ویئر / بنیادی ڈھانچے کے لیے 75 لاکھ روپے فی منڈی تک امداد فراہم کر رہی ہے۔ جس میں کوالٹی ساز و سامان بنیادی ڈھانچے کی تشکیل بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایف پی او کے کاروباری ماڈیول میں کچھ سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن میں ایف پی او کلکشن مراکز سے اپنی پیداوار، تصویر اور کوالٹی کے معیارات کے ساتھ اپ لوڈ کر سکتی ہیں۔
14 جولائی 2022 کو زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے نے ای-نیم کےتحت پلیٹ فارموں کے لیے پلیٹ فارم (پی او پی) کا آغاز کیا تھا جس کے تحت خدمات کی فراہمی کے مختلف پلیٹ فارموں کو یکجا کیا گیا ہے ۔
مزید یہ کہ ای –نیم پلیٹ فارم راشٹریہ ای مارکیٹ سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم کرناٹک سرکار کا ہے۔
یہ جانکاری زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے لوک سبھا میں آج ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔
…..
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U - 8563
(Release ID: 1847651)
Visitor Counter : 115