پنچایتی راج کی وزارت
راشٹریہ گرام سوراج ابھیان
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 AUG 2022 5:01PM by PIB Delhi
راشٹریہ گرام سوراج ابھیان (آر جی ایس اے) کی اسکیم جو 19-2018 سے 22-2021کی مدت کے دوران نافذ کی گئی تھی، فطرتاً مطالبہ پر مبنی تھی اور اس میں کثیر جہتی سرگرمیاں شامل تھیں۔ آر جی ایس اے کی مرکزی بااختیار کمیٹی کی منظوری کے مطابق ریاستوں کی سالانہ منصوبہ بندی کی تجاویز کی بنیاد پر فنڈز کی منظوری دی گئی۔ مختص فنڈس عام طور پر دو قسطوں میں جاری کئے جاتےتھے، پہلی قسط جاری کرنے کے وقت ریاست کے پاس دستیاب غیر خرچ شدہ بیلنس کو نکالنے یا گھٹانے کے بعد منظور شدہ رقم کا 50فی صد ہے۔ فنڈز کے اجراء کی مقدار بھی گزشتہ ریلیز کے غیر خرچ شدہ توازن، وزارت کے پاس فنڈز کی دستیابی، مماثل حصہ میں خسارہ، وزارت خزانہ سے موصول ہونے والی ہدایات کی تعمیل اور پیش کی گئی جسمانی مالیاتی پیش رفت کی رپورٹس وغیرہ پر منحصر تھی۔
آر جی ایس اے اسکیم کو اب 13 اپریل 2022 کو یکم اپریل 2022 سے 31 مارچ2026 تک نافذ کرنے کے لیے نئے سرے سے تشکیل دیا گیا ہے۔ ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے اب اپنا سالانہ عملی منصوبہ (اے اے پی) نئے آر جی ایس اے کے تحت جمع کر رہے ہیں تاکہ فنڈس جاری کرنے کے لیے مرکزی بااختیار کمیٹی کے اجلاس کے ذریعے منصوبہ پر غور اور منظوری دی جائے۔
یہ جانکاری پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپِل موریشور پاٹل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*******
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-8548
(ریلیز آئی ڈی: 1847648)
وزیٹر کاؤنٹر : 99