امور داخلہ کی وزارت
قومی اہمیت کے حامل اداروں کے لیے بجٹ کا الاٹمنٹ
Posted On:
02 AUG 2022 5:18PM by PIB Delhi
نئی دہلی،02اگست، 2022 / راشٹریہ رکشا یونیورسٹی اور فارینسک علوم کی قومی یونیورسٹی کو بجٹ کے تحت دی جانے والی رقوم کی تفصیلات
مندرجہ ذیل ہیں:
(کروڑ روپے میں)
سال
|
مد
|
راشٹریہ رکشا یونیورسٹی
|
فارینسک علوم کی قومی یونیورسٹی
|
2020-21
|
کام کاج جاری ہے
|
14.09
|
کچھ نہیں
|
|
اثاثہ
|
28.15
|
کچھ نہیں
|
2021-22
|
کام کاج جاری ہے
|
30.00
|
77.00
|
|
اثاثہ
|
40.00
|
10.00
|
2022-23
|
کام کاج جاری ہے
|
40.00
|
60.00
|
|
اثاثہ
|
30.00
|
10.00
|
نوٹ: فارینسک علوم کی قومی یونیورسٹی کو 21-2020 میں مرکز کی طرف سے امداد نہیں ملی۔
23-2022 کے لیے الاٹ کی گئی رقم میں سے کل 17.92 کروڑ روپے اور 12 کروڑ روپے راشٹریہ رکشا یونیورسٹی کو کام کاج اور اثاثے کے مدوں میں بالترتیب پہلی قسط کے طور پر دیئے گئےاسی طرح کل 36 کروڑ روپے اور چھ کروڑ روپے فارینسک علوم کی قومی یونیورسٹی کو 23-2022 میں کام کاج اور اثاثے کے مدوں کے لیے بالترتیب پہلی قسط کے طور پر دیئے گئے۔
راشٹریہ رکشا یونیورسٹی گجرات کےشہر گاندھی نگر میں اپنے ہی کیمپس میں قائم کی گئی ہے اور فارینسک علوم کی قومی یونیورسٹی گاندھی نگرا ور دلی کےکیمپس کے علاوہ دو نئے کیمپسوں میں گوا اور تریپورہ میں کام کاج کر رہی ہے۔ فارینسک علوم کی قومی یونیورسٹی پنے ، بھوپال اور گواہاٹی میں فارینسک علوم کی لیباریٹریز میں تربیت دینے کا کام بھی کر رہی ہے۔ فارینسک علوم کے شعبے میں تربیت یافتہ افراد کی ضرورت پر غور کرتے ہوئے حکومت نے فارینسک صلاحیتوں کی تجدید کےلیے ایک اسکیم کو منظوری دی ہے جس کےتحت ملک میں فارینسک علوم کی تعلیمی سہولیات کی توسیع کے لیے ایک حصہ بھی شامل ہے۔ یونیورسٹی کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع ایک لگاتار سرگرمی ہے ۔ اور ضرورت کے مطابق بجٹ بھی سالانہ طور پر مہیا کیا جاتا ہے۔
یہ جانکاری داخلی امور کے وزیر مملکت جناب اجے کمار مشرا نے لوک سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔
…..
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U - 8566
(Release ID: 1847598)
Visitor Counter : 125