امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سائبر سکیورٹی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 AUG 2022 5:16PM by PIB Delhi

بھارت کے آئین کے ساتویں شیڈیول کے مطابق ’پولیس‘ اور ’پبلک آرڈر‘ ریاستی موضوعات ہیں۔ ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی  انتظامیہ کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی پولیس فورس کو مناسب بنیادی ڈھانچے کی سہولیات، جدید ترین ٹیکنالوجی کے آلات، افرادی قوت اور سائبر کرائم سے نمٹنے کے لیے تربیت سے لیس کریں۔ تاہم، مرکزی حکومت اپنی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں (ایل ای اے) کی استعداد کار بڑھانے کے لیے مختلف مشوروں اور اسکیموں کے ذریعے ریاستی حکومتوں کے اقدامات میں معاونت کرتی ہے۔

           خواتین اور بچوں کے خلاف سائبر کرائم پریوینشن (سی سی پی ڈبلیو سی) اسکیم کے تحت، 99.88 کروڑ روپے کی مالی امداد، سائبر فارنسک نیز ٹریننگ لیباریٹریز کے قیام، جونیئر سائبر کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں (ایل ای اے)، پبلک پراسیکیوٹرز اور عدالتی افسروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کی گئی ہے۔

           پولیس کی جدید کاری کے لیے ریاستوں کی مدد (اے ایس ایم پی) اسکیم کے تحت، 1042.94 کروڑ روپے مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو گزشتہ 3 سالوں کے دوران جدید ترین ٹریننگ گیجٹس، جدید مواصلات/فارنسک آلات، سائبر پولیسنگ آلات وغیرہ کے حصول کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

میسیو اوپن آن لائن کورسز (ایم او او سی) پلیٹ فارم، یعنی ’سائی ٹرین‘ پورٹل کو انڈین سائبر کرائم کوآرڈنیشن سینٹر (I4 سی) کے تحت تیار کیا گیا ہے، تاکہ سائبر کرائم کی تفتیش، فارنسکس، پراسیکیوشن وغیرہ کے اہم پہلوؤں پر سرٹیفکیشن کے ساتھ آن لائن کورسز کے ذریعے پولیس افسران/عدالتی افسران کی استعداد کار میں اضافہ کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ، تفتیش اور پراسیکیوشن کے عمل سے بہتر طریقے پر نمٹنے کے لیے پولیس اہلکاروں، سرکاری وکیلوں اور عدالتی افسران کے لیے تربیتی نصاب تیار کیا گیا ہے اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اس کے مطابق تربیتی پروگرام منعقد کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

یہ بات امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب اجے کمار مشرا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.8558

 


(ریلیز آئی ڈی: 1847591) وزیٹر کاؤنٹر : 114
یہ ریلیز پڑھیں: English