دیہی ترقیات کی وزارت

مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم (منریگا) کے تحت پرمیشن ورک پر نظر ثانی

Posted On: 02 AUG 2022 4:05PM by PIB Delhi

مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم (منریگا) ایک مانگ پر مبنی اجرتی روزگار اسکیم ہے۔ اس اسکیم کا بنیادی مقصد دیہی علاقوں میں ہر گھر کو ایک مالی سال میں 100 دن سے کم غیر ہنرمند دستی کام کی ضمانت کے طور پر روزگار فراہم کرنا ہے، جس کے نتیجے میں مقررہ معیار اور پائیداری والے پیداواری اثاثے وجود میں آتے ہیں۔

گزشتہ تین مالیاتی سالوں 2019-2020، 2020-2021، 2021-2022 اور موجودہ مالیاتی سال 2020-2023 (31.07.2022 تک) میں منریگا کے تحت ملازمت کا مطالبہ کرنے والے گھرانوں اور ملازمت کی پیشکش کئے جانے والے گھرانوں کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:

مالی سال

2019-2020

2020-21

2021-22

2022-23

(31.07.22 کے مطابق)

روزگار کا مطالبہ کرنے والے گھرانے (کروڑ میں)

6.16

8.55

8.06

5.09

ملازمت کی پیشکش والے گھرانے (کروڑ میں)

6.15

8.54

8.02

5.08

(نریگا سافٹ کے مطابق)

 

مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (مہاتما گاندھی نریگا) کی دفعہ 29 کے مطابق، مرکزی حکومت ایکٹ کے شیڈول 1 کے تحت کاموں کی جائز فہرست میں نئے کاموں کو شامل کرسکتی ہے۔ ایکٹ کے شیڈول 1 کے تحت نئے کاموں کو شامل کرنا ایک باقاعدہ عمل ہے اور نئے کاموں کو ایکٹ کے فوکس اور مقاصد کے ساتھ صف میں میرٹ کی بنیاد پر شامل کیا جاتا ہے۔

ایکٹ کے شیڈول 1 کے مطابق، مہاتما گاندھی نریگا کے تحت 265 کام اجازت یافتہ ہیں۔

ریاستوں کی طرف سے جائز کاموں کی فہرست میں نئے کام شامل کرنے کے مطالبے کی جانچ حصص داروں کے ساتھ مشاورت سے کی جاتی ہے۔ نیز، جائز کاموں کی فہرست کا ہر سال مرکزی حکومت کی ایک کمیٹی کے ذریعہ جائزہ لیا جاتا ہے، جس میں مختلف ریاستیں کمیٹی کی رکن ہیں۔

حال ہی میں، مقامی ضرورتوں اور قانون کی دفعات کی پابندی کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستوں کی درخواست کے مطابق اسکیم کے تحت باغبانی کے تحت ڈریگن فروٹ کے پودے لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔

مہاتما گاندھی نریگا کے تحت جائز کاموں کی فہرست میں حال ہی میں شامل کیے گئے کچھ کام ذیل میں دیئے گئے ہیں:

(i)     فرد کے لیے بائیو گیس پلانٹ کی تعمیر؛

(ii)    کمیونٹی کے لیے بائیو گیس پلانٹ کی تعمیر کے لیے غیر ہنر مند اجرت کا حصہ؛

(iii)   بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) کی طرف سے تعمیر کردہ سرنگ کی دیکھ بھال؛  اور

(iv)   بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) کے ذریعے تعمیر کردہ پلوں کی دیکھ بھال

یہ معلومات دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.8556



(Release ID: 1847585) Visitor Counter : 89


Read this release in: English