سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس سی اور ایس ٹی کے لیے پی ایم ایس

Posted On: 02 AUG 2022 4:56PM by PIB Delhi

ہندوستان میں درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے طلبا کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم (PMS-SC) اور درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے طلبا کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ (PMS-ST) اسکیموں کے تحت، نشستوں کی تعداد مقرر نہیں ہے کیونکہ دونوں اسکیمیں طلب پر مبنی ہیں۔ تمام ایس سی/ ایس ٹی طلبا جن کی گھریلو آمدنی 2.5 لاکھ روپے سے کم ہے وہ اسکالرشپ کے اہل ہیں۔

پی ایم ایس-ایس سی اور پی ایم ایس-ایس ٹی کے تحت کل مستفیدین کی سال وار تعداد کو ضمیمہ I کے طور پر منسلک کیا گیا ہے۔

مذکورہ اسکیموں کے تحت ایس سی اور ایس ٹی کے مستفیدین کے لیے دستیاب مختلف گروپوں کے تحت کورسز کی فہرست ضمیمہ II میں دی گئی ہے۔

مذکورہ (b) گروپس کے زمرے کے تحت آنے والے تمام کورسز کو اسکیموں کے تحت جاری رکھا جا سکتا ہے، جس میں روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے کورسز شامل ہو سکتے ہیں۔

اسکیموں کے تحت، کورسز کا صرف گروپ وار ڈیٹا دستیاب ہے۔ انفرادی کورس کے لحاظ سے تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔

پی ایم ایس-ایس سی اسکیم کے تحت، ریاستی حکومت کی طرف سے طے شدہ میرٹ کے معیار پر عمل کیے بغیر، من مانی اور غیر شفاف عمل (بشمول مینجمنٹ کوٹہ، این آر آئی کوٹہ، اسپاٹ ایڈمیشنز وغیرہ) کے ذریعے بھری گئی تمام نشستیں اسکالرشپ کے لیے اہل نہیں ہیں۔

پی ایم ایس-ایس ٹی اسکیم کے تحت، مینجمنٹ کوٹہ میں داخلہ لینے والے طلبا سے متعلق کوئی خاص انتظام نہیں ہے۔ مینجمنٹ کوٹہ کے تحت داخل ہونے والے طلبا کا ڈیٹا برقرار نہیں رکھا جاتا ہے۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 8549


(Release ID: 1847532)
Read this release in: English