خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کولڈ چینس کی صلاحیت

Posted On: 02 AUG 2022 1:06PM by PIB Delhi

 خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ نبارڈ کنسلٹنسی سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ ’’آل انڈیا کولڈ چین انفراسٹرکچر کیپسٹی (اسیسمنٹ آف اسٹیٹس اینڈ گیپ) ‘‘کے  بارے میں مطالعہ کے مطابق جو زراعت ، امداد باہمی اور زراعت اورکسانوں کی بہبود کی وزارت میں کسانوں کی بہبود کے تحت کولڈ چین کے فروغ کے لئے قومی سینٹر کی طرف سے  شروع کی گئی تھی ، ملک میں کولڈ اسٹوریج کی ضرورت 35 ملین میٹرک ٹن ہے، جبکہ اس طرح کے اسٹوریج کی گنجائش تقریباً 32 ملین میٹرک ٹن ہے۔

اگرچہ حکومت اپنے طور پر اس طرح کی سہولیات قائم نہیں کر رہی ہے، لیکن وہ پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا  (پی ایم کے ایس وائی ) اور باغبانی کی مربوط ترقی کے مشن (ایم آئی ڈی ایچ) جیسی مختلف مانگ پر مبنی اسکیموں کو نافذ کر رہی ہے تاکہ افراد کی طرف سے ایسی سہولیات کے قیام کے لیے مالی مدد فراہم کی جا سکے۔  وہ ادارے جو متعلقہ اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق اہل تجاویز کے ساتھ آگے آئیں۔

 

************

 

ش ح ۔ ح ا۔ ف ر

U. No.8529


(Release ID: 1847336) Visitor Counter : 137


Read this release in: English