وزارتِ تعلیم
لڑکیوں کے لیے تعلیم
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 AUG 2022 6:00PM by PIB Delhi
وزیر مملکت برائے تعلیم محترمہ انپورنا دیوی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ تعلیم آئین کی اختیاری فہرست میں ایک موضوع ہے اور زیادہ تر اسکول ریاستی حکومت کے دائرہ اختیار میں ہیں۔ وزارت تعلیم کا اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ (ڈی او ایس ای ایل)، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر پورے ملک میں معیاری تعلیم کو عالمگیر بنانے کے لیے، اسکولی تعلیم کے لیے مرکزی طور پر اسپانسر شدہ مربوط اسکیم 'سمگرا شکشا' کو نافذ کر رہی ہے، جو 19- 2018 سے لاگو ہے۔ اسکولی تعلیم کی تمام سطحوں پر صنفی اور سماجی زمرے کے فرق کو ختم کرنا سمگر شکشا کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے۔ سال 19- 2018 سے 21- 2020 تک، ثانوی سطح پر لڑکیوں کے ڈراپ آؤٹ کی شرح 17.03 فیصد سے کم ہو کر 13.7 فیصد، ثانوی سطح پر مجموعی اندراج کا تناسب (جی ای آر) 76.93 سے بڑھ کر 79.45 اور اعلیٰ ثانوی سطح پر جی ای آر 50.84 سے بڑھ کر 54.65 فیصد ہوگئی ہے۔ (ماخذ: یو ڈی آئی ایس ای +)۔
سمگر شکشا کے تحت تمام اسکولوں میں صنفی طور پر الگ الگ بیت الخلاء کا انتظام ہے۔ یو ڈی آئی ایس ای + 2020-21 کے مطابق، 97.45 فیصد سرکاری اسکولوں میں صنفی طور پر الگ الگ بیت الخلاء ہیں۔ اس کے علاوہ، جامع اسکول گرانٹ کا ایک انتظام ہے جو موجودہ اسکول کی عمارتوں، بیت الخلاء اور دیگر سہولیات کی سالانہ دیکھ بھال اور مرمت کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے تاکہ بنیادی ڈھانچے کو اچھی حالت میں رکھا جا سکے۔
آیوشمان بھارت کے تحت، اسکول ہیلتھ پروگرام، جو وزارت صحت اور خاندانی بہبود اور وزارت تعلیم کے، ڈی او ایس ای ایل کا مشترکہ تعاون پر مبنی اقدام ہے، ‘گرونگ اپ ہیلتھی’ پر ایک ماڈیول شامل کیا گیا ہے، جس میں منجملہ اور باتوں کے جوانی اور بلوغت کے دوران جسمانی چیلنجوں کے بارے میں معلومات شامل ہیں۔
نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) نیشنل پاپولیشن ایجوکیشن پروجیکٹ (این پی ای پی) کے حصے کے طور پر نوخیز ایجوکیشن پروگرام (اے ای پی) کو نافذ کر رہی ہے۔ اے ای پی کے سیکھنے کے نتائج میں سے ایک یہ ہے کہ سیکھنے والوں کو نوخیزی کے خدشات، یعنی جوانی کے دوران پروان چڑھنے کے عمل سے آگاہ کیا جائے اور ان خدشات کے حوالے سے ان میں مثبت رویہ پیدا کیا جائے ۔
مزید برآں، ، ڈی او ایس ای ایل کے سکریٹری اور جل شکتی کی وزارت کے سکریٹری کے 08 مارچ 2022 کے مشترکہ خط کے بموجب، ریاستوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سوچھ بھارت مشن (گرامین) گاؤں کی سطح پر مرحلہ-II کے تحت ماہواری کی صفائی کے انتظام (ایم ایچ ایم) اور ماہواری کے فضلے کے انتظام کے لیے مختص فنڈز کا VI سے XII تک کی لڑکیوں والے اسکولوں میں جلنے والے آلات کی تنصیب یا دیکھ بھال کے ذریعہ اور نوعمر لڑکیوں اور عام طور پر معاشرے میں ایم ایچ ایم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے استعمال کریں۔
اس کے علاوہ، تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے اسکولوں میں نوخیز لڑکیوں میں سینیٹری نیپکن کے محفوظ استعمال اور فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سبسڈی والے سینیٹری نیپکن حکومت ہند کی کیمیکل اور فرٹیلائزر کی وزارت کے قائم کردہ جن اوشدی کیندروں پر دستیاب ہیں۔
سمگر شکشا کے تحت، تعلیمی طور پر پسماندہ بلاکس میں کستوربا گاندھی بالیکا ودیالے (کے جی بی ویز) کا انتظام ہے، جو پسماندہ گروہوں جیسے کہ ایس سی، ایس ٹی، او بی سی، اقلیت اورخط افلاس سے نیچے (بی پی ایل) سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کے لیے رہائشی اسکول ہیں۔ کے جی بی ویز سابقہ سرو شکشا ابھیان کے تحت 6ویں سے 8ویں کلاس تک کام کر رہے تھے۔ سماگرا شکشا کے تحت، کے جی بی وی کو لڑکیوں کے ہاسٹل کے ساتھ اپ گریڈ کرنے/ ملانے کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ 10ویں (ٹائپ II) اور 12ویں (ٹائپ III) تک کی لڑکیوں کا احاطہ کیا جا سکے تاکہ ڈراپ آؤٹ یعنی اسکول چھوڑنے والوں کی تعداد کو کم کیا جا سکے اور ثانوی اور اعلیٰ ثانوی سطح پر لڑکیوں کے اندراج کو بڑھایا جا سکے۔ کے جی بی ویز میں، لڑکیوں کو ضرورت پر مبنی پیشہ ورانہ تعلیم فراہم کرنے کے لیے مخصوص مہارت کی تربیت دی جاتی ہے۔
مزید برآں، ایکویٹی کے تحت مختلف اقدامات کے لئے ریاست سے متعلق مخصوص منصوبوں پر اندراج کی مہم، ریٹینشن اور موٹیویشن کیمپس، صنفی حساسیت کے ماڈیولز وغیرہ کو فروغ دے کر لڑکیوں تک رسائی، برقرار رکھنے اور معیار کو بڑھانے پر زور دیا جاتا ہے۔ ریاست سے متعلق مخصوص منصوبوں کے تحت متعلقہ ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصول ہونے والی قابل عمل تجویز کے مطابق فلیکسی فنڈ مختص کر کے مالی امداد بھی مہیا کرائی جاتی ہے ۔ اس طرح کے پروجیکٹوں میں لائف اسکل، آگاہی پروگرام، انسینریٹرز، سینیٹری پیڈ وینڈنگ مشینیں وغیرہ شامل ہیں۔
مزید برآں، سمگر شکشا کا مقصد تمام سیکنڈری/سینئر سیکنڈری اسکولوں بشمول کے جی بی ویز میں پیشہ ورانہ تعلیم کو عام اکیڈمی تعلیم کے ساتھ مربوط کرنا ہے تاکہ طالب علموں کی ملازمت اور کاروباری صلاحیتوں کو بڑھایا جائے، کام کے ماحول سے واقفیت فراہم کی جائے اور طلباء میں کیریئر کے مختلف آپشنز کے بارے میں بیداری پیدا کی جائے تاکہ وہ اپنی اہلیت، قابلیت اور خواہشات کے مطابق انتخاب کر سکیں۔
*********************
(ش ح ۔ ا ک۔ ر ب)
U.No. 8522
(ریلیز آئی ڈی: 1847333)
وزیٹر کاؤنٹر : 179