وزارت سیاحت

 سودیش درشن اسکیم کے تحت، سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کی غرض سے دیہی سرکٹ کی ایک موضوعاتی سرکٹ کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے: جناب  جی کشن ریڈی

Posted On: 01 AUG 2022 6:01PM by PIB Delhi

سیاحت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے  آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے کہ سیاحت کی وزارت کی سودیش درشن اسکیم کے  تحت سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی غرض سے دیہی سرکٹ کی ایک موضوعاتی سرکٹ کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے۔ ان رہنما ہدایات کے تحت، ملک میں دیہی سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچہ  کی ترقی کی غرض سے ریاستی سرکاروں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی انتظامیہ کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ جیسا کہ دیہی ترقی کی وزارت نے مطلع کیا ہے، زیر نفاذ دیہی ترقیاتی اسکیموں میں سے ایک اسکیم شیاما پرساد مکھرجی رُربن مشن (ایس پی ایم آر ایم) ہے۔ ایس پی ایم آر ایم کا آغاز 21 فروری 2016 کو کیا گیا تھا۔ اس اسکیم ا مقصد کلسٹر کی شکل میں منتخبہ دیہی علاقوں اور مادی لحاظ سے پائیدار خطوں کی اقتصادی، سماجی اور بنیادی ڈھانچہ سے متعلق سہولتیں فراہم کرنا ہے تاکہ ملک میں دیرپا اور متوازن علاقائی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔

ایس پی ایم آر ایم کے تحت کلسٹرس کو خاص طور پر سیاحتی کلسٹرس کے طور پر فروغ نہیں دیا جاتا، بلکہ اس مشن کے تحت کلسٹر کی مجموعی اور ہمہ گیر ترقی پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے اور ترقی کی زیادہ سے زیادہ سطح کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ کلسٹر کی ترقی کی خاظر 21 پروگراموں کی، پسندیدہ پروگرام کے طور پر تجویز پیش کی گئی ہے۔ 21 پروگراموں میں سیاحت کا فروغ بڑے پروگراموں میں سے ایک ہے جس کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے مختلف سرگرمیوں کے لئے سی جی ایف اور باہمی تال میل دونوں کے لئے سرمایہ کاری کو منظوری دی ہے۔ ان سرگرمیوں میں سیاحت مقامات کو صاف ستھرا اور جاذب نظر بنانا، سیاحتی مقامات پر بنیادی ڈھانچہ کا فروغ، سیاحت کے لئے مذہبی اور زیارتی مقامات کا فروغ ، سیاحتی پارکوں کی تعمیر، تہذیبی سیاحت کا فروغ وغیرہ شامل ہیں۔

بتیس  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ سمیت) کا احاطہ کرتے ہوئے کل 103 کلسٹرس کے لئے 492.31 کروڑ روپے کے بقدر سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ سرمایہ کاری سیاحت کے فروغ کے تحت سی جی ایف اور کنورجینس دونوں کے تحت کی جائے گی۔ ملک میں  (جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ سمیت) سیاحت کے فروغ سے متعلق پروگرام کے تحت منظور شدہ کلسٹرس کے لحاظ سے سرمایہ کاری کی تفصیلات ضمیہ II  میں پیش ہیں۔

جہاں تک جھارکھنڈ ریاست کا تعلق ہے، ایس پی ایم آر ایم کے تحت مختص شدہ 15 کلسٹرس میں سے 8 کلسٹرس کی نشاندہی سیاحت سے متعلق ترقیاتی پروگرام کے طور پر کی گئی ہے۔ جس کے لئے 14.44 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی ہے جبکہ چھتیس گڑھ کے معاملے میں، اس مشن کے سیاحتی پروگرام کے تحت، ایک کلسٹر کے لئے 0.49 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

**********

ش ح۔ع م ۔ ن ا۔

(2022۔08۔02)

U-8513

                          



(Release ID: 1847298) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi , Telugu