کوئلے کی وزارت
کوئلہ کانوں کی توسیع
Posted On:
01 AUG 2022 5:00PM by PIB Delhi
ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کی خاطر کوئلے کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے لئے کوئلے کی وزارت نے ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کی وزارت ( ایم او ای ایف اینڈ سی سی ) سے درخواست کی ہے کہ کانوں کی پیداواری صلاحیت میں 50فیصد تک کا اضافہ کرنے کے لئے ان کی توسیع پر غور کریں۔ کوئلہ کانوں کے پروجیکٹوں میں ان کے موجودہ احاطوں/کان کے پٹوں والے علاقوںمیں زمین کی تحویل میں اضافہ کئے بغیر 40سے 50فیصد تک توسیع کرنے کی خاطر ماحولیاتی اجازت نامہ ( ای سی )پر غور کرنے کے لئے ایم او ای ایف اینڈ سی سی نے 7 مئی 2022 او ایم جاری کیا تھا ۔ یہ خصوصی اجازت صرف ان کانوں کو فراہم کی گئی تھی ، جنہوں نے ایم او ای ایف اینڈ سی سی کے ذریعہ فراہم کردہ اصلاحات پر عمل کرتے ہوئے 40 فیصد کی توسیع کی ہے۔مذکورہ او ایم کے تحت اب تک 10 ماحولیاتی اجازت نامے جاری کئے گئے ہیں ، جس کے نتیجے میں 9.65 ایم پی ٹی اے کی اضافی صلاحیت حاصل کی گئی ہے۔ان پروجیکٹوں کی فہرست ضمیمے میں فراہم کی گئی ہے۔
ان پروجیکٹو ں کو ماحولیاتی اجازت ( ای سی ) فراہم کرتے ہوئے ، جو انتہائی آلودہ علاقوں کے باہر آتے ہیں، ای سی کی شرائط کے طور پر مندرجہ ذیل ماحولیاتی تحفظات فراہم کئے گئے ہیں۔
1-ریل / کنوئیر بیلٹ کے ذریعہ کوئلے کی نقل وحمل ۔
2-ٹرکوں کے لئے زیادہ صاف ایندھنوں کے استعمال کی ہمت افزائی کی جائے ۔اگر قریب ترین ریلوے سائڈنگ تک سڑک کو چوڑا کرنے کی ضرورت ہو تو ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے کے لئے سڑک کو چوڑ ا کیا جانا چاہئے۔
3-ہوا کی کوالٹی کی مسلسل نگرانی کے لئے اسٹیشن قائم کیا جانا چاہئے اور فضلات کی صفائی کا پلانٹ ( ای ٹی پی ) قائم کیا جانا چاہئے ۔اس سے حاصل ہونے والے اعدادوشمار کو متعلقہ ایس پی سی بی اور سی پی سی بی کی ویب سائٹ سے جوڑا جانا چاہئے۔
4- جدید ترین ٹکنالوجی کے ساتھ گندی پانی کے دوبارہ استعمال /صفائی کو نافذ کیا جانا چاہئے ۔زیرو لکوڈ ڈسچارج کے تصور کو اپنا یا جاسکتا ہے۔
5- جہاں ممکن ہو ، وہاں 33فیصد ضروری گرین بیلٹ کور کو بڑھاکر اراضی کے کل رقبے کا 40 فیصد کیا جانا چاہئے۔
6- پروجیکٹ کے احاطے کے باہر خالی جگہوں پر شجر کاری ،سماجی جنگلات وغیرہ جیسی گرین بیلٹ کو نافذ کیا جانا چاہئے۔
7- ریاستی منصوبے / ہدایات کے مطابق کان او رسڑک ٹرانسپورٹیشن کی ڈھلائی کی صلاحیت کا تجزیہ کیا جانا چاہئے۔
8- پانی کی دستیابی میں اضافے کے لئے ایک تفصیلی واٹر ہارویسٹنگ منصوبہ تیار کیا جانا چاہئے۔
9- گھریلو گندے پانی کے لئے سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ ( ایس ٹی پی ) نصب کیا جانا چاہئے۔
10- مضر کچرے جیسے آئل کنٹینر ، ای ٹی پی گاد وغیرہ کے بندوبست کے لئے زیادہ سخت ضابطے نافذ کئے جانے چاہئیں۔
11- ای سی کی مستند عمل درآمد رپورٹ داخل کئے جانے پر 6 ماہ کے اندر کُل 40فیصد کی توسیع کی اجازت دی جانی چاہئے جسے پریویش پورٹل پر دکھایا جانا چاہئے۔
12-مجوزہ توسیع سے ماحولیاتی معیاری پیمانے مقررہ ضابطوں کے اندر ہونے چاہئیں۔
13- ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ سے ہوا اور پانی سے متعلق قانون کے تحت اضافی صلاحیت کے لئے ضروری اجازت حاصل کی جانی چاہئے۔
اس کے علاوہ 7 مئی 2022 کے او ایم سے پہلے ایم او ای ایف اینڈ سی سی نے 11 اپریل 2022 کو ایک اور او ایم جاری کیا تھا ،جس میں پروجیکٹوں میں مرحلے وار 50 فیصد تک کی توسیع کے لئے شرائط پیش کی گئی تھیں۔
یہ معلومات آج کوئلہ ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔
ضمیمہ :
Sr. No.
|
Project Name
|
Company
|
State
|
EC Granted on
|
Project in MTPA
|
EC granted for (MTPA)
|
1
|
Manikpur Opencast Expansion Project
|
South Eastern Coalfields Limited
|
Chhattisgarh
|
26-05-2022
|
From 4.9 to 5.25 MTPA
|
0.35
|
2
|
Expansion of Singhori opencast coal mining project
|
Western Coalfields Limited
|
Maharashtra
|
25-05-2022
|
From 1.12 to 1.20 MTPA
|
0.08
|
3
|
Dinesh (Makardhokra-III) opencast coal mining project (Phase-I)
|
Western Coalfields Limited
|
Maharashtra
|
26-05-2022
|
From 4.2 to 4.52 MTPA
|
0.32
|
4
|
Lakhanpur Opencast Expansion Project
|
Mahanadi Coalfields Limited
|
Orissa
|
30-05-2022
|
From 21 to 22.5 MTPA
|
1.5
|
5
|
Kulda Expansion Opencast Project
|
Mahanadi Coalfileds Limited
|
Orissa
|
25-05-2022
|
From 19.6 to 21 MTPA
|
1.4
|
6
|
Bhubaneswari OC
|
Mahanadi Coalfileds Limited
|
Orissa
|
11.07.2022
|
28 to 30
|
2
|
7
|
Amlohri OC
|
Northern Coalfields Limited
|
Madhya Pradesh
|
11.07.2022
|
14 to 15
|
1
|
8
|
Khadia OC
|
Northern Coalfields Limited
|
Uttar Pradesh
|
09.07.2022
|
14 to 15
|
1
|
9
|
Nigahi OC
|
Northern Coalfields Limited
|
Madhya Pradesh
|
09.07.2022
|
21 to 22.5
|
1.5
|
10
|
Krishnashila OC
|
Northern Coalfields Limited
|
Uttar Pradesh
|
09.07.2022
|
7 to 7.5
|
0.5
|
|
|
|
|
Total
|
|
9.65
|
*************
ش ح۔و ا ۔رم
U-8517
(Release ID: 1847295)
Visitor Counter : 128