کوئلے کی وزارت
ملک میں کوئلے کا بحران
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 AUG 2022 4:59PM by PIB Delhi
کوئلے، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی (سی ای اے) میں روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کیے جانے والے ملک کے حرارتی بجلی گھروں (ٹی پی پی) کے ساتھ دستیاب کوئلے کا ذخیرہ 31.03.2022 کو 25.6 ملین ٹن(ایم ٹی) سے بڑھ کر 26.07.2022 تک 29.5 ملین ٹن ہو گیا ہے۔ اس طرح حرارتی بجلی گھروں میں کوئلے کی وافر مقدار موجود ہے۔
ملک میں اپریل تا جون 2022 کے دوران حرارتی بجلی کی پیداوار 325.62 بلین یونٹس(بی یو) تھی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 276.64 بلین یونٹس( بی یو) کے مقابلے تقریبا 18 فیصد زیادہ ہے ۔ اسی طرح اس سال گجرات، آندھرا پردیش اور جھارکھنڈ میں اپریل سے جون کے دوران حرارتی بجلی کی پیداوار درج ذیل دی گئی ہے:
|
ریاست
|
ایندھن
|
پیدا کرنے کی صلاحیت ( بلین یونٹ میں)
|
پیداوار فیصد
|
|
2022-23
(upto-June’22)
|
2021-22
(upto-June’21)
|
|
گجرات
|
کوئلہ
|
15913.37
|
13737.49
|
16
|
|
|
لگنائٹ
|
1548.4
|
1183.31
|
31
|
|
|
قدرتی گیس
|
844.34
|
2935.89
|
-71
|
|
میزان
|
|
18306.11
|
17856.69
|
3
|
|
آندھرا پردیش
|
کوئلہ
|
15843.56
|
12428.41
|
27
|
|
|
قدرتی گیس
|
338.27
|
721.04
|
-53
|
|
میزان
|
|
16181.83
|
13149.45
|
23
|
|
جھاڑ کھنڈ
|
کوئلہ
|
7876.63
|
7496.36
|
5
|
|
میزان
|
|
7876.63
|
7496.36
|
5
|
سال 2022-2021 بھارت میں کوئلے کی کل پیداوار 778.19 ملین ٹن تھی۔ جبکہ سال 2021-2020 میں اسی مدت کے مقابلے یہ تعداد 716.083 ملین ٹن (ملین ٹن) تھی۔ مزید یہ کہ ، موجودہ مالی سال (جون 2022 تک) ملک میں 204.876 ملین ٹن کوئلے کی پیداوار ہوئی جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے 156.11 ملین ٹن کے مقابلے میں تقریباً 31 فیصد زیادہ ہے۔
کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) نے 2022-2021 میں، اسٹیل، سیمنٹ اور دیگر (نان پاور سیکٹر )غیر بجلی کے شعبے (این پی ایس) کو 121.50 ایم ٹی کی سپلائی ہے۔ اس میں مالی سال 2019- 2020 اور2019 ۔ 2018 کے مقابلے بالترتیب 4.1 فیصد اور 3.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سنگارینی کولیریز کمپنی لمیٹڈ(ایس سی سی ایل) نے 2022- 2021 کے دوران این پی کو 9.16 ملین ٹن سامان فراہم کیا ہے۔ اس میں مالی سال 2020 -2019 اور 2019 - 2018 کے مقابلے بالترتیب 34 فیصد اور 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
*************
ش ح ۔ ش ر۔ رض
U. No.8518
(ریلیز آئی ڈی: 1847287)
وزیٹر کاؤنٹر : 102