وزارات ثقافت

ثقافت کی وزارت ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے ٹیگور کلچرل کمپلیکس(ٹی سی سی) اسکیم کی تعمیر کے لیے مالی امداد  فراہم  کرتی ہے: وزیر ثقافت

Posted On: 01 AUG 2022 6:15PM by PIB Delhi

ثقافت، سیاحت اور  شمال مشرقی  خطے کی ترقی کے  مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں بتایا ہے کہ ثقافت کی وزارت بنیادی ڈھانچے سے متعلق مدد  فراہم کرنے کے لئے  ‘ کلچرل کمپلیکسز کی تعمیر کے لیے مالی امداد’ اور ‘اسٹوڈیو تھیٹر سمیت تعمیراتی گرانٹس کے لیے مالی امداد’ کے نام سے مرکزی سیکٹر کی ایک اسکیم  کا انتظام و انصرام کرتی ہے  جو ثقافت سے متعلق ہے۔ ان اسکیموں کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:-

ٹیگور کلچرل کمپلیکس کی تعمیر کے لیے مالی امداد کی اسکیم(ٹی سی سی):

 اس اسکیم کا مقصد نیو ٹیگور کلچرل کمپلیکس (ٹی سی سیز) کی تعمیر کے لیے مالی امداد فراہم کرنا ہے۔ جس میں  موجودہ آڈیٹوریا/کلچرل کمپلیکس کی جدید کاری بشمول رابندرا بھونس، ‘سدنس’، ‘رنگ شالا’ وغیرہ شامل ہیں۔ کسی بھی پروجیکٹ کے لیے اسکیم کے تحت مالی امداد عام طور پر زیادہ سے زیادہ15.00 کروڑ روپے تک ہوتی ہے۔ مرکزی مالی  مدد کی زیادہ سے زیادہ رقم جو اس اسکیم کے تحت دی جا سکتی ہے شمال مشرقی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منظور شدہ پروجیکٹ لاگت کا  90فیصد اور دیگر ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کل منظور شدہ پروجیکٹ لاگت کے 60فیصد پر مشتمل ہوگی۔

اسٹوڈیو تھیٹر سمیت تعمیراتی گرانٹ کے لیے مالی مدد:

اسکیم کے کمپونیٹ  کا مقصد غیر سرکاری تنظیم ( این جی او)، ٹرسٹ، سوسائٹیز،  ثقافتی بنیادی ڈھانچہ کی تخلیق  کے لئے حکومت  کے اسپانسرڈ اداروں کو مالی مدد فراہم کرنا ہے۔ ، ان میں یونیورسٹی، کالج وغیرہ  کے اسٹوڈیو، تھیٹر، آڈیٹوریم، ریہرسل ہال، کلاس روم وغیرہ شامل ہیں۔ اسکیم کے تحت نئی تعمیر یا تعمیر شدہ جگہ کی خریداری کے منصوبوں کے لیے زیادہ سے زیادہ امداد  50.00 لاکھ روپے ہے  اور میٹرو شہروں میں تمام دیگر پروجیکٹوں کے لیے  25.00 لاکھ روپے کی زیادہ سے زیادہ امداد  دی جاتی ہے جبکہ غیر میٹرو شہروں میں  سبھی پروجیکٹوں کے لئے زیادہ سے زیادہ امداد 25.00 لاکھ روپے دی گئی ہے۔ اسکیم کے تحت کسی تنظیم کو دی گئی  مددمنظور شدہ  مدد تخمینہ لاگت زیادہ سے زیادہ 60فیصد تک محدود ہے۔

*************

 

ش ح ش ر۔ ر‍‌ض

U. No.8510

 



(Release ID: 1847265) Visitor Counter : 81


Read this release in: English