وزارات ثقافت

ثقافت کی وزارت عالمی رابطہ اسکیم کے ذریعے  بھارتی  لوک فن اور ثقافت کو بیرون ملک فروغ دیتی ہے:جناب  جی کشن ریڈی

Posted On: 01 AUG 2022 6:16PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطہ کے ثقافت، سیاحت اور ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ ثقافت کی وزارت کا مقصد ثقافتی معاہدوں اور ثقافتی تبادلے کے پروگرام پر دستخط کرنے اور سفارتی ذرائع سے باہمی بات چیت کے ساتھ متعلقہ ایجنسیوں کے ذریعہ ان کے نفاذ کے ذریعہ  بھارتی   لوک فنون اور ثقافت کو بیرون ملک پھیلانا ہے۔

ثقافت کی وزارت  گلوبل انگیجمنٹ اسکیم ( عالمی رابطہ اسکیم) چلاتی ہے جس کے تحت دوسرے ممالک میں بھارتی  تہواروں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں لوک فن اور دیگر ثقافتی پروگراموں کو نمائش، رقص، موسیقی، تھیٹر، فوڈ فیسٹ، ادبی میلہ، فلم فیسٹ، یوگا وغیرہ کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔ ، ثقافت وزارت بھی وزارت خارجہ کے ساتھ مربوط طریقے سے  کام کرتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت ثقافت کی وزارت ہند-غیر ملکی دوستی ثقافتی سوسائٹیوں کو پروگراموں اور سرگرمیوں بشمول لوک فن اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں کو بیرون ملک ان کے فروغ کے لیے مالی مدد  بھی دیتی ہے۔

 

 بھارتی حکومت نے  ملک بھر میں لوک فن اور ثقافت کی مختلف شکلوں کے تحفظ، اور انہیں محفوظ کرنے کوفروغ د ینے کے لئے سات زونل ثقافتی مراکز (زیڈ سی سیز) قائم کیے ہیں جن کا صدر دفتر پٹیالہ، ناگپور، ادے پور، پریاگ راج، کولکتہ، دیما پور اور تھانجاور میں ہے ۔ بھارت  بھر کے لوک فنکار  بھارت  کی تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں باقاعدگی سے ان زیڈ سی سیز کے ذریعہ منعقد ہونے والے تہواروں اور پروگراموں میں اپنی کارکردگی پیش  کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ لوک فنکاروں کو بھی  بھارت کے تہواروں میں پرفارم کرنے کے لیے بیرون ملک بھیجا جاتا ہے اور ان فنکاروں کو متعلقہ زیڈ سی سیز اور ثقافت کی وزارت  کی  جانب سے مہنگائی بھتہ، اعزازیہ اور قیام کرنے  کی سہولت ،مقامی اور بین الاقوامی سفر جیسی مراعات فراہم کی جاتی ہیں۔

*************

 

 

ش ح ش ر۔ ر‍‌ض

U. No.8509

 



(Release ID: 1847247) Visitor Counter : 83


Read this release in: English