وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

اسکول اختراعی کونسل

Posted On: 01 AUG 2022 6:02PM by PIB Delhi

 

اسکول انوویشن کونسل (ایس آئی سی)، جو وزارت تعلیم کے انوویشن سیل ( ایم آئی سی) کے ذریعہ اٹھائی گئی ایک پہل ہے، 1 جولائی 2022 کو شروع کی گئی تھی اور اسے راجستھان سمیت تمام ریاستوں کے تمام اسکولوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ اساتذہ، طلباء، اور صنعت اور تعلیم کے ماہرین کی ایک کونسل ہے جو طلباء اور اساتذہ کے لیے اختراع اور انٹرپرینیورشپ پر سال بھر کی سرگرمیاں کرتی ہے، جس کی نگرانی ایم آئی سی  کےایس آئی سی  پورٹل کے ذریعے کی جاتی ہے، تاکہ زمینی سطح پر اثر کو ریکارڈ کیا جاسکے۔

  اساتذہ اور طلباء کے درمیان ایس آئی سی، خیال/نظریہ، اختراع اور انٹرپرینیورشپ(صنعت سازی) ، ڈیزائن سوچ، انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس ، اسٹارٹ اپ فنانس، اور ایچ آر کے بارے میں ذہنیت کی تبدیلی، بیداری، اور تربیت کو قابل بنائے گا ۔ یہ جدت پر مبنی سرگرمیوں کی سطح پر اسکولوں کے لیے درجہ بندی کے نظام کو بھی اہل بنائے گا۔

ملک بھر کے تمام اسکولوں میں ایس آئی سی کونسل کو نافذ کرنے کے لیے، ایس آئی سی پورٹل تیار کیا گیا ہے جہاں اسکول خود کو رجسٹر کر سکتے ہیں۔ تمام رجسٹرڈ اسکولوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ ایس آئی سی کیلنڈر کی سرگرمیوں کے مطابق جدت سے متعلق سرگرمیاں انجام دیں جس میں لیڈرشپ ٹاک، موٹیویشنل (ترغیبی) سیشنز، ویبنارز، سیشنز، آگاہی، بوٹ کیمپس جو طالب علم سے اختراعی خیالات کو مدعو کرتے ہیں، پروٹو ٹائپ تیار کرنا، اور قومی سطح کی نمائش شامل ہیں بہترین پروٹو ٹائپ وغیرہ سے متعلق(مکمل معلومات کے لیے ایس آئی سی کےتحت سیکشن XI ڈاؤن لوڈ https://sic.mic.gov.in/کریں)۔

این ای پی ۔ 2020 تعلیمی نظام میں ایک 'ہلکے لیکن سخت' ریگولیٹری فریم ورک کو شامل کرنے کا تصور کرتا ہے تاکہ آڈٹ اور عوامی افشاء یا مندرجات پر لانے کے ذریعے تعلیمی نظام کی دیانتداری، شفافیت اور وسائل کی کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے جبکہ خود مختاری، گورننس، اور بااختیار بنانے کے ذریعے جدت اور آؤٹ آف دی باکس خیالات کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ اس کے علاوہ، این ای پی کے پاس مقامی اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے زیادہ مضبوط اور بہتر گورننس، نگرانی، اختراعات اور اقدامات کے لیے اسکول کمپلیکس مینجمنٹ کمیٹیوں کا انتظام ہے۔

طلباء کے اختراعی اور ذہین خیالات کو فروغ دینے اور ان کو سنبھالنے کے لیے اساتذہ کی رہنمائی کی صلاحیت کو مضبوط کرنے کے لیے، آن لائن موڈ کے ذریعے سکول انوویشن ایمبیسیڈر ٹریننگ پروگرام(ایس آئی اے ٹی پی) شروع کیا گیا ہے۔ ایس آئی اے ٹی پی کے تحت، اساتذہ 72 گھنٹے کی تربیت سے گزرتے ہیں، اور وہ جو پانچوں ماڈیولز یعنی 1. ڈیزائن سوچ اور اختراع کے لیے 2. آئیڈیا جنریشن اور آئیڈیا ہینڈ ہولڈنگ؛ 3. فنانس/فروخت/ایچ آر ؛ 4. انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس(آئی پی آر) 5. انٹرپرینیورشپ اور پروٹو ٹائپ/ پروڈکٹ ڈویلپمنٹ؛ میں  کم از کم 50فی صد  پاسنگ مارکس کے ساتھ کوالیفائی  کرتےہیں،  کو "انوویشن ایمبیسیڈرز" کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے جو کہ انہیں آئیڈیاز/ خیالات، آئی پی آر، پروڈکٹ ڈیولپمنٹ، ڈیزائن سوچ، مسئلہ حل کرنے، تنقیدی سوچ اور انٹرپرینیورشپ کی مہارتوں پر پروان چڑھانے کے قابل بناتا ہے۔

یہ جانکاری وزیر مملکت برائے تعلیم محترمہ انپورنا دیوی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-8493

 


(Release ID: 1847188) Visitor Counter : 175


Read this release in: English