پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
گھریلو خام تیل کی درآمدات میں کمی لانے اور پیداوار بڑھانے کے لیےحکومت کی طرف سے کیے گئے مختلف اقدامت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 AUG 2022 4:29PM by PIB Delhi
نئی دہلی، یکم اگست، 2022 / پیٹرولیم و قدرتی گیس کے وزیر جناب رامیشور تیلی نے راجیہ سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے گھریلو خام تیل کی درآمدات میں کمی لانےاور اس کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ ان میں تلاش کیے گئے چھوٹے فیلڈ سے متعلق پالیسی ، پیٹرول کی تلاش کے کام میں اصلاحات ، اور تیل و گیس 2019 کی گھریلو تلاش اور پیداوار میں اضافے کے لیے لائسنسنگ پالیسی ، قدرتی گیس کی مارکیٹنگ میں 2020 کی اصلاحات ، تیل اور گیس کے لیے مزید ریکوری طریقوں کو فروغ دینے اور ترغیب دینے سے متعلق پالیسی، موجودہ مچیورڈ فیلڈ کی دوبارہ ڈیولپمنٹ ، ناکارہ کنوؤں کی تجدید، بہتر تیل ریکوری پر عمل درآمد کے ذریعے ریکوری عوامل کو بہتر بنا، شامل ہیں۔ حکومت نے منظوری کے عمل کو بلارکاوٹ بنا کر وسیع تر پرائیویٹ شعبے کی شراکت داری کو بھی فروغ دیا ہے جس میں الیکٹرانک سنگل ونڈو نظام بھی شامل ہے۔ مزید یہ کہ حکومت نے ملک میں بایوایندھن کی دستیابی کو فروغ دینے کے لیے قومی بایو فیول پالیسی 2018 کا آغاز کیا ہے۔
چینی اور سبزیوں سے بنائے گئے تیلوں کے ڈائریکٹوریٹ کے جمع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق پچھلے دو سال میں قائم کیے گئے ایتھنول پلانٹسکی تعداد 53 ہے جن میں سے 9 اتر پردیش میں ہیں۔
***********
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U - 8488
(ریلیز آئی ڈی: 1847141)
وزیٹر کاؤنٹر : 133