محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای پی ایس 1995 کے تحت کم از کم پنشن

Posted On: 01 AUG 2022 2:51PM by PIB Delhi

حکومت نے پہلی بار، یکم ستمبر 2014 سے ملازمین کی پنشن اسکیم (ای پی ایس) کے تحت پنشنرز کو 1000 روپے ماہانہ کی کم از کم پنشن فراہم کی تھی۔ اس کے علاوہ، حکومت ایمپلائیز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے ممبر کی اجرت کا 1.16 فیصد بجٹی تعاون فراہم کرتی ہے۔

ای پی ایس، 1995 کے تحت کم از کم پنشن میں اضافے کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ای پی ایس 1995 ایک ’ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن – ڈیفائنڈ بینیفٹ‘ یعنی طے شدہ تعاون – طے شدہ فائدہ والی سماجی تحفظ اسکیم ہے۔  ملازمین کے پنشن فنڈ کا کارپس (i) اجرت کے 8.33 فیصد پر آجر کے تعاون اور (ii) تنخواہ کے 1.16 فیصد کے حساب سے بجٹ میں مرکزی حکومت کی طرف سے تعاون جس کی زیادہ سے زیادہ حد 15000 روپے ماہانہ ہے، سے مل کر بنتا ہے۔ اسکیم کے تحت تمام فوائد کی ادائیگی اس طرح کی جمع پونجی سے کی جاتی ہے۔ فنڈ کی سالانہ قیمت کا تعین ای پی ایس، 1995 کے پیراگراف 32 کے تحت ہوتا ہے اور 31 مارچ 2019 کو فنڈ کی قدر کے مطابق، ایکچوریل خسارہ ہے۔

یہ معلومات محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.8478


(Release ID: 1847136) Visitor Counter : 270


Read this release in: English