محنت اور روزگار کی وزارت

کم از کم اجرت کا نفاذ

Posted On: 01 AUG 2022 2:52PM by PIB Delhi

کم از کم اجرت ایکٹ 1948 کی دفعات مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتیں اپنے اپنے دائرۂ اختیار میں نافذ کر رہی ہیں۔ مرکزی دائرۂ کار میں نفاذ چیف لیبر کمشنر (سنٹرل) کے معائنہ کاروں کے ذریعے کیا جاتا ہے، جسے عام طور پر مرکزی صنعتی تعلقات مشینری (سی آئی آر ایم) کے طور پر نامزد کیا جاتا ہے اور ریاستی دائرہ کار میں تعمیل کو ریاستی نفاذ کی مشینری کے ذریعے یقینی بنایا جاتا ہے۔ نامزد معائنہ کرنے والے افسران باقاعدگی سے معائنہ کرتے ہیں اور اجرت/کم از کم اجرت کی عدم ادائیگی یا کم ادائیگی کے کسی بھی معاملے کا پتہ لگنے کی صورت میں، وہ آجروں کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ اجرت کی کمی کی ادائیگی کریں۔ عدم تعمیل کی صورت میں، کم از کم اجرت ایکٹ، 1948 کے سیکشن 22 کے تحت مقرر کردہ تعزیری دفعات کا سہارا لیا جاتا ہے۔ مرکزی دائرۂ کار میں طے شدہ ملازمتوں میں کم از کم اجرت کے نفاذ سے متعلق تفصیلات منسلک ہیں۔

پی ایم – کسان اسکیم کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے زمین کی ملکیت بنیادی اہلیت کا معیار ہے۔ اسکیم کا مقصد 6000 روپے سالانہ کی ادائیگی ہے، جو دو دو ہزار روپئے کی تین مساوی اقساط میں ہر چار ماہ بعد براہ راست زمین کی ملکیت رکھنے والے اہل کسان خاندانوں کے بینک کھاتوں میں براہ راست منتقل کئے جاتے ہیں۔

منریگا مطالبہ پر مبنی اجرتی روزگار پروگرام ہے، جو ملک کے دیہی علاقوں میں گھرانوں کی روزی روٹی کے تحفظ کو فروغ دینے کے لیے ہر مالی سال میں کم از کم ایک سو دن کی گارنٹی شدہ روزگار فراہم کرتا ہے، جس کے بالغ افراد رضاکارانہ طور پر غیر ہنرمند دستی کام کرتے ہیں۔ منریگا کے تحت صنفی بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں ہے۔ حکومت منریگا کے تحت خواتین کی شرکت کو بہتر بنانے کے لیے تمام کوششیں کررہی ہے اور اس کے لیے ان کے لیے لچکدار کام کے اوقات کے ساتھ شرح کا ایک الگ شیڈول لازمی قرار دیا گیا ہے۔

جیسا کہ نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ، 2005 کے شیڈول-II میں درج ہے، مزدوروں کو، ملازمت کے دوران اور دورانِ ملازمت حادثے کی وجہ سے چوٹ لگنے کی صورت میں طبی علاج فراہم کیا جاتا ہے اور ملازمت کے دوران مستقل معذوری یا موت کی صورت میں معاوضے کی ادائیگی کی جاتی ہے۔ مزید برآں  پینے کے صاف پانی کی سہولت، بچوں کے لیے سایہ اور آرام کے وقفے، معمولی چوٹوں اور کام سے منسلک دیگر صحت خطرات کی صورت میں ہنگامی علاج کے لیے کام کی جگہ پر مناسب سامان کے ساتھ فرسٹ ایڈ باکس فراہم کیے جاتے ہیں ۔

یہ معلومات محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

ضمیمہ

کم از کم اجرت ایکٹ، 1948 کے تحت کیے گئے معائنے، استغاثہ اور سزاؤں کی تفصیلات

 

تفصیلات

 

کئے گئے معائنے کی تعداد

پتہ لگائے گئے بے ضابطگیوں کی تعداد

درست کی گئی بے ضابطگیوں کی تعداد

شروع کئے گئے پراسیکیوشن کی تعداد

سزاؤں کی تعداد

1

2

3

4

5

6

2019-20

7690

59950

23397

1609

412

2020-21

2114

13949

7566

501

174

2021-22

5022

35983

8726

492

167

 

کم از کم اجرت ایکٹ، 1948 کے تحت دعوے کے مقدمات

سال

کم از کم اجرت ایکٹ، 1948 کے تحت دائر کردہ دعوے

 

فائل کردہ

فیصلہ شدہ

ایوارڈ یافتہ

مستفید ہوئے کارکنوں کی تعداد

1

2

3

4

5

2019-20

3470

754

 

Rs. 217981002/-

5297

2020-21

3763

1334

 

Rs. 270202177/-

7631

2021-22

5297

2102

 

Rs. 177722490/-

7487

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.8477



(Release ID: 1847135) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Bengali , Tamil