بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ایم ایز کے لیے ورکنگ کیپٹل کا باقاعدہ ذریعہ

Posted On: 01 AUG 2022 2:27PM by PIB Delhi

انتہائی چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) کے ذریعےاسمال ٹکٹ سائز کے قرضوں سمیت ورکنگ کیپٹل کی مستقل ضرورت پر توجہ مرکوز کرنے اور اس کے جاری رہنے کو برقرار رکھنے کے لیے ، حکومت نے حالیہ برسوں میں متعدد اقدامات کئے ہیں جن میں دیگر کے علاوہ یہ اقدامات شامل ہیں (i) ایم ایس ایم ایز سمیت کاروباروں کے لیے ایمرجنسی کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم (ای سی ایل جی ایس) کے تحت ضمانت سے پاک خود کار قرضے۔ حال ہی میں مرکزی بجٹ میں سرکار نے ای سی ایل جی ایس کے تحت ضمانت سے پاک خود کار قرضوں کی رقم کو 50000 کروڑ سے بڑھا کر  5 لاکھ کروڑ کردیا۔ اضافی فنڈز، ہاسپیٹلٹی اور متعلقہ صنعتوں کے لیے خصوصی طور پر مختص کئے گئے ہیں۔اس اسکیم کی نافذ رہنے کی مدت میں توسیع کرکے اسے 31 مارچ 2023 کردیا گیا ہے۔ (ii)ماتحت قرضوں (سی جی ایس ایس ڈی) کے لیے 20000 کروڑ روپئے کی کریڈٹ گارنٹی اسکیم جس میں توسیع شدہ مدت کو 31 مارچ 2023 کیا گیا ہے؛ (iii) پی ایم اسٹریٹ وینڈرس کی آتم نربھر ندھی (پی ایم سواندھی) اسکیم۔

مزید برآں، ایم ایس ایم ایز کو، جاری اسکیموں کے ذریعے ورکنگ کیپٹل کی معاونت کے لیے حمایت بھی فراہم کی جارہی ہے۔ یعنی (i) کریڈٹ گارنٹی اسکیم (سی جی ایس) جو کریڈٹ کی فراہمی کے نظام کو مستحکم کرنے اور انتہائی چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کے شعبے کو،ضمانت کے جھنجٹ اورزیادہ سے زیادہ 200 لاکھ روپئے تک کی  تھرڈ پارٹی گارنٹی کے بغیر قرضے کی فراہمی کی سہولت فراہم کرتی ہے؛ (ii) پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی) جو شخصی طور پر 10 لاکھ روپئے تک کے ضمانت کے بغیر قرضے فراہم کرتی ہے تاکہ انھیں اپنی کاروباری سرگرمیوں کو قائم کرنے یا توسیع دینے کے قابل بنایا جاسکے۔

یہ معلومات انتہائی چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے وزیر جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.8470

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1847107) Visitor Counter : 142


Read this release in: English