ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نگر ون یوجنا

Posted On: 01 AUG 2022 2:48PM by PIB Delhi

نگر ون یوجنا (این وی وائی) کی پائلٹ اسکیم 2020-21 سے 2024-25 کی مدت کے دوران ملک میں 400 نگر ون (شہری جنگلات) اور 200 نگر واٹیکا (شہری باغات) تیار کرنے کا تصور پیش کرتی ہے جس کا بنیادی مقصد شہری باشندوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے علاوہ، جنگلات کے باہر درختوں اور سبز احاطوں کو نمایاں طور پر بڑھانا، اور شہری علاقوں کے حیاتیاتی اور ماحولیاتی فوائد کو فروغ دینا ہے۔ کمپنسٹری فاریسٹیشن فنڈ مینجمنٹ اینڈ پلاننگ اتھارٹی (CAMPA) کے تحت قومی فنڈز سے نفاذ کے لیے 2020-21 سے 2024-25 کی مدت کے لیے نگر ون یوجنا کی کل تخمینہ لاگت 895 کروڑ روپے ہے۔ آندھرا پردیش سمیت 26 ریاستوں میں 2021-22 تک کل 173 منصوبوں کو منظوری دی گئی ہے۔ نگر ون یوجنا کے تحت منظور شدہ نگر ون منصوبوں کی ریاست وار تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔ نگر ون یوجنا کے ذریعے شروع کی جانے والی مختلف ہریالی کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ جنگل سازی کی دیگر کوششوں کا بھی تصور پیش کیا گیا ہے تاکہ ملک میں ہریالی کو بہتر بنایا جا سکے۔

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

**************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 8473


(Release ID: 1847069) Visitor Counter : 151


Read this release in: English