وزارت دفاع

غیر ہنرمند افراد کی تربیت

Posted On: 01 AUG 2022 2:24PM by PIB Delhi

رکشا راجیہ منتری  جناب اجے بھٹ نے آج راجیہ سبھا میں جناب ونے دینو  تیندولکر کے ایک سوال کے تحریری جواب میں   یہ اطلاع فراہم کی ہے۔

وزارت دفاع  کے دفاعی  پیداوار   کے محکمے کے انتظامی کنٹرول کے تحت دفاع سے متعلق  سرکاری  ملکیت کے 16  کاروباری   ادارے (ڈی پی ایس یوز ) ہر سال  مقامی افراد   سمیت غیر ہنرمند افراد کو کارآموزش  قانون 1961 کےتحت مختلف صناعوں  میں کارآموزش   کی تربیت فراہم کرتے ہیں تاکہ چھوٹے پیمانوں  کی صنعتوں سمیت دفاع  کےشعبے میں  سرگرم  صنعتوں میں ان کے روزگار  حاصل کرنے کی اہلیت  میں اضافہ کیا جاسکے ۔اس کے علاوہ ڈی پی ایس یو کے شپ یارڈ  س یعنی  گوا کے شپ یارڈس  لمٹیڈ (جی ایس ایل ) او مزگاؤں   ڈوک شپ بلڈرس  لمٹیڈ  (ایم ڈی ایل ) نے بھی عمدگی کے مراکز قائم کئے ہیں۔ یہ مراکز گوا کی سوسائٹی فار انڈسٹریل اینڈ ایجوکیشن  (ایس آئی ٹی ای جی )اور اسکول آف ویلڈنگ  اینڈ پائپنگ  شامل ہیں، جہاں مقامی طلبا  کو بحری جہازوں اور آبدوزوں    کی مینوفیکچرنگ   کی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔

*************

ش ح۔ع م ۔رم

U-8464



(Release ID: 1846967) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Marathi , Tamil