وزارت دفاع
مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں میں اضافہ
Posted On:
01 AUG 2022 2:24PM by PIB Delhi
رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے آج راجیہ سبھا میں جناب سشیل کمار گپتا کے تحریری جواب میں بتایا کہ ڈی ڈی پی کی طرف سے ٹاٹا سنز کے چیئرمین شری این چندر شیکرن کی صدارت میں قائم کی گئی ٹاسک فورس کی سفارش کے مطابق اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد، دفاعی مصنوعی ذہانت کونسل (ڈی اے آئی سی) کا قیام رکشا منتری کی صدارت میں کیا گیا ہےجس کا مقصد ضروری رہنمائی اور ساختیاتی مددبہم پہنچانا ہے۔ مزید برآں، ڈیفنس اے آئی پروجیکٹ ایجنسی (ڈی اے آئی پی اے) کو سیکریٹری ڈی ڈی پی کی سربراہی میں دفاعی تنظیموں میں مصنوعی ذہانت پر مبنی عمل کو فعال کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
ڈی آر ڈی او میں پروجیکٹوں اور پروگراموں کے لیے مصنوعی ذہانت کا فریم ورک اور رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں۔ تمام ڈی آر ڈی او سسٹم لیبارٹریوں نے تمام مصنوعات میں مصنوعی ذہانت خصوصیات کو متعارف کرانے کے لیے مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی گروپس شروع کیے ہیں۔
مزیدبرآں، ہر ڈی پی ایس یو کے لیے ایک مصنوعی ذہانت روڈ میپ کو بھی حتمی شکل دی گئی ہے جس کے تحت 70 دفاعی مخصوص مصنوعی ذہانت منصوبوں کی ترقی کے لیے نشاندہی کی گئی ہے۔ ان منصوبوں میں سے 40 منصوبے ڈی پی ایس یو زنے مکمل کر لیے ہیں۔ نوجوانوں کی تربیت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات درج ذیل ہیں۔
- ڈی آر ڈی او کے پاس تین کلی طور پروقف لیبارٹریز ہیں، سنٹر فار آرٹیفیشل انٹیلی جنس اینڈ روبوٹکس (سی اے آئی آر)، بنگلورو اور ڈی آر ڈی او ینگ سائنٹسٹ لیبارٹری (ڈی وائی ایل ایس ایل )-اے آئی اور ڈی وائی ایس ٹی-سی ٹی ((کگنیٹیو ٹیکنالوجی ) مختلف ڈومینز میں مصنوعی ذہانت میں تطبیق پر مبنی تحقیق کے لیے۔
- سی اے آئی آر سٹارٹ اپس کوبڑھا رہا ہے اور ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں کے لیے ڈیفنس سسٹمز میں اے آئی پر اسکل سیٹ بنانے کے لیے ورکشاپس کا انعقاد بھی کر رہا ہے۔
- ڈیفنس انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی (ڈی آئی اے ٹی) مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ میں مستند کورسز کا انعقاد کر رہا ہے اور اب تک 1000 سے زیادہ پیشہ ور افراد کو ان ڈومینز میں تربیت دی جا چکی ہے۔
- ڈی آر ڈی او کے ڈیفنس انڈسٹری اکیڈمیا سنٹر آف ایکسیلنس، ایکسٹرامورل ریسرچ اینڈ ٹکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ اسکیموں کے تحت آر اینڈ ڈی پروجیکٹس کے ذریعے اکیڈمی اور صنعت میں بھی مصنوعی ذہانت کو فروغ دیا جاتا ہے۔
- ڈی ڈی پی نے مسلح افواج کے لیے مصنوعی ذہانت منصوبوں کے لیے سالانہ 100 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔
- آئی اے ایف نے ڈیجیٹائزیشن آٹومیشن، مصنوعی ذہانت ایک ایپ نیٹ ورکنگ (یو ڈی اے اے این) کے لیے یونٹ قائم کیا ہے جو مہم کی منصوبہ بندی اور تجزیہ کے نظام، ای-نرکشن وغیرہ کے لیے بہت سی ایپلی کیشنز تیار کرنے کے عمل میں ہے۔
*************
ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب
U. No.8465
(Release ID: 1846963)
Visitor Counter : 202