ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول
Posted On:
28 JUL 2022 3:45PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کا ہدف 13’موسمیاتی تبدیلی اور اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کریں‘ کے بارے میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ہے۔ ہندوستان کے 2020 سے پہلے کے رضاکارانہ ہدف کا حصول، اور 2020 کے بعد کی مدت (2030-2021) میں قومی سطح پر طے شدہ شراکتیں ایس ڈی جی گول 13 کے حصول میں منعکس ہوں گی۔ اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (یو این ایف سی سی سی) کے تحت کوئی پابند ذمہ داری نہ ہونے کے باوجود ، 2009 میں ہندوستان نے 2005 کی سطح کے مقابلے میں 2020 تک اپنے جی ڈی پی کے اخراج کی شدت کو25-20 فیصد تک کم کرنے کے اپنے رضاکارانہ ہدف کا اعلان کیا۔ ہندوستان نے 2005 اور 2016 کے درمیان اپنے جی ڈی پی کے اخراج کی شدت میں 24 فیصد کمی حاصل کی۔
مزید برآں ، پیرس معاہدے کے تحت، ہندوستان نے 2015 میں اپنی قومی سطح پر طے شدہ شراکت (این ڈی سیز) یو این ایف سی سی سی کو پیش کی جس میں 2030-2021 کی مدت کے لیے آٹھ اہداف کا خاکہ پیش کیا گیا، بشمول (i) 2005 کی سطح سے 2030 تک اپنے جی ڈی پی کے اخراج کی شدت کو 33 سے 35 فیصد تک کم کرنا، (ii) گرین کلائمیٹ فنڈ (جی سی ایف) سمیت ٹیکنالوجی کی منتقلی اور کم لاگت بین الاقوامی مالیات کی مدد سے 2030 تک غیر فوسیل ایندھن پر مبنی توانائی کے وسائل سے تقریباً 40 فیصد مجموعی الیکٹرک پاور انسٹال کرنے کی صلاحیت حاصل کرنا، اور (iii) 2030 تک اضافی جنگلات اور درختوں کے احاطہ کے ذریعے 2.5 سے 3 بلین ٹن سی او 2 کے مساوی اضافی کاربن سِنک بنانا۔ پائیدار طرز زندگی سے متعلق دیگر اہداف ؛ آب و ہوا دوستانہ ترقی کا راستہ؛ موسمیاتی تبدیلی کی موافقت؛ موسمیاتی مالیات؛ اور ٹیکنالوجی اور صلاحیت کی تعمیر۔
حکومت موسمیاتی تبدیلی پر قومی ایکشن پلان (این اے پی سی سی) پر عمل درآمد کر رہی ہے جو تمام موسمیاتی اقدامات بشمول تخفیف اور موافقت کے لیے ایک جامع پالیسی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ این اے پی سی سی شمسی توانائی کے مخصوص شعبوں میں آٹھ بنیادی مشنوں پر مشتمل ہے، توانائی کی کارکردگی میں اضافہ، پائیدار رہائش، پانی، پائیدار ہمالیائی ماحولیاتی نظام، گرین انڈیا، پائیدار زراعت اور موسمیاتی تبدیلی کے لیے حکمت عملی کا علم۔ 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے این اے پی سی سی کے مقاصد کے مطابق موسمیاتی تبدیلی پر ریاستی ایکشن پلان (ایس اے پی سی سی) تیار کیا ہے۔ ہندوستان کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں موافقت کی سرگرمیوں کو نیشنل اڈاپٹیشن فنڈ فار کلائمیٹ چینج (این اے ایف سی سی) کے ذریعے مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ این اے ایف سی سی کو پروجیکٹ موڈ میں لاگو کیا گیا ہے اور آج تک 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں این اے ایف سی سی کے تحت 30 موافقت کے پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔
*************
ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب
U. No.8459
(Release ID: 1846919)
Visitor Counter : 253